Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / ریاست بھر میں 40 ڈائیلاسیس مراکز کے قیام کو چیف منسٹر کی منظوری

ریاست بھر میں 40 ڈائیلاسیس مراکز کے قیام کو چیف منسٹر کی منظوری

ملک پیٹ ایریا ہاسپٹل میں نئے یونٹ کا وزیر صحت لکشما ریڈی کے ہاتھوں افتتاح
حیدرآباد۔24اکٹوبر(سیاست نیوز) ملک پیٹ ایریا ہاسپٹل میں نئے ڈائیلاسیس یونٹ کا ریاستی وزیرصحت لکشما ریڈی کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا ۔ افتتاحی تقریب میںٹی آر ایس گریٹرحیدرآباد جنرل سکریٹری اعظم علی خرم‘ چیرمن حیدرآباد زراعی مارکٹ کمیٹی محترمہ شاہین افروز‘ ڈائرکٹرس سایہ بھونیشواری‘ شریمتی رادھا‘ ٹی سنتریتاریڈی‘ مسٹر راہول ‘سعیدآباد کارپوریٹر سنگی ریڈی سورنا لتا ریڈی‘ ایم اے ذیشان‘ سی ستیش کے علاوہ ٹی آر ایس کے مقامی قائدین کی کثیرتعداد بھی موجود تھی۔ افتتاح انجام دینے کے بعد میڈیاسے بات کرتے ہوئے مسٹر لکشما ریڈی نے کہاکہ ریاست بھر میں 40 نئے ڈائیلاسیس سنٹر قائم کرنے کی چیف منسٹر چندرشیکھر رائو نے منظوری دی ہے۔ انہوںنے کہا کہ دس سنٹرس کا قیام عمل میںآچکا ہے جس میںسے ایک سنٹرآج ملک پیٹ ایریا ہاسپٹل میںقائم کیاگیا ہے جس کا مقصد گردوں کے امراض کا شکار لوگوں کو مفت ڈائیلاسیس سہولتیں فراہم کرنا ہے ۔ لکشما ریڈی نے کہاکہ کارپوریٹ طرز کے مذکورہ سنٹرمیں نصب کئے گئے فلٹر کودوسری مرتبہ استعمال نہیںکیاجائے گا۔ انہو ںنے کہاکہ ایسا پہلی مرتبہ ہوا کہ حکومت سرکاری اسپتال میں ڈیسپوزیبل فلٹرس کا استعمال کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سارے ملک میں سوائے تلنگانہ کے سرکاری اسپتالوںمیں اس طرح سہولت حکومتی سطح پر فراہم نہیںکی گئی ہے۔ لکشما ریڈی نے کہاکہ عموما ایک فلٹر کا سات سے آٹھ مرتبہ استعمال کیاجاتا ہے مگر حکومت تلنگانہ نے ریاست کے سرکاری اسپتالوں میں قائم تمام ڈائیلاسیس مراکز پر ڈیسپوزیبل فلٹرس کے استعمال کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے سرکاری اسپتالوں میںفراہم کی جانے والی کے سی آر کٹس کا ذکر کیا۔انہوں نے کہاکہ گردوں کے امراض کا شکار مریضوں کیلئے ڈائیلاسیس سب سے دشوار کن مرحلہ ہے اور معاشی طور پر کمزور لوگوں کیلئے ہفتہ میںتین مرتبہ ڈائیلاسیس کرانا مشکل ہوتا ہے ۔ انہو ںنے کہاکہ غریب عوام کو مفت سہولتیں فراہم کرنے کے مقصد سے اس یونٹ کا قیام عمل میںلایاگیاہے ۔ انہو ںنے سرکاری اسپتالوں میںبہتر انداز میںکی جانے والی تشخیص کا ذکر کیا۔قبل ازیں جناب اعظم علی خرم کی قیادت میں ٹی آر ایس قائدین کی بڑی تعداد نے ملک پیٹ ایریا اسپتال کے حدود میں وزیرصحت لکشما ریڈی کی کو تہنیت پیش کی۔ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے بھی وزیرصحت کا خیر مقدم کیاگیا۔

TOPPOPULARRECENT