Sunday , September 23 2018
Home / Top Stories / ریاست تلنگانہ ، ہندو ۔مسلم اتحاد کا گہوارہ : محمود علی

ریاست تلنگانہ ، ہندو ۔مسلم اتحاد کا گہوارہ : محمود علی

ریاستی مسلمانوں کی فلاح و بہبود کیلئے متعدد اقدامات کسی دوسری ریاست میں اس کی مثال نہیں ملتی
حیدرآباد۔ 14 جون (سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی نے ریاست تلنگانہ کو ہندو۔ مسلم اتحاد کا گہوارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کی فلاح و بہبود کیلئے تلنگانہ میں جتنے اقدامات کئے جارہے ہیں، ملک کی کسی اور ریاست میں نہیں کئے جارہے ہیں۔ تلنگانہ سیکریٹریٹ ایمپلائیز یونین کی جانب سے سیکریٹریٹ میں اہتمام کردہ افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ ملک میں کسی بھی ریاست میں مسلمانوں کیلئے سرکاری افطار پارٹیوں کا اہتمام نہیں کیا جاتا۔ چیف منسٹر کے سی آر اقلیت دوست ہیں۔ مسلمانوں سے ہمدردی کا ثبوت پیش کرنے کیلئے انہوں نے ایک مسلم قائد کو ڈپٹی چیف منسٹر بنایا۔ کئی فلاحی اسکیموں کو ریاست میں متعارف کرایا گیا۔

TOPPOPULARRECENT