Friday , September 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ریاست تلنگانہ ترقی کی راہ پر گامزن ، جوگورامنا

ریاست تلنگانہ ترقی کی راہ پر گامزن ، جوگورامنا

عادل آباد /14 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ہندوستان میں 29 ویں ریاست تلنگانہ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں مختصر عرصہ کے دوران تیز رفتار ترقی کی سمت گامزن ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر مسٹر جوگو رامنا بیرونی ملک ’’ جنوبی کوریا ‘‘ میں منعقدہ اعلی سطح کے اجلاس کے دوران کیا ۔ ریاستی حکومت ہر چھوٹے بڑے مقام پر طبی سہ

عادل آباد /14 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ہندوستان میں 29 ویں ریاست تلنگانہ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں مختصر عرصہ کے دوران تیز رفتار ترقی کی سمت گامزن ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر مسٹر جوگو رامنا بیرونی ملک ’’ جنوبی کوریا ‘‘ میں منعقدہ اعلی سطح کے اجلاس کے دوران کیا ۔ ریاستی حکومت ہر چھوٹے بڑے مقام پر طبی سہولتیں فراہم کرنے کے علاوہ تعلیم کو فروغ دیتے ہوئے تمام طبقات کو زندگی کے ہر شعبہ میں ترقی دلانے پابندی سے عمل کر رہی ہے ۔ شجرکاری کے ساتھ ساتھ پورے اور درختوں کی حفاظت بڑے پیمانے پر کیا جارہا ہے ۔ مسٹر جوگو رامنا ریاست تلنگانہ کی نمائندے کے طور پر دو دن قبل جنوبی کوریا کو روآنہ ہوئے ۔ انہوں نے نمائندہ سیاست عادل آباد محبوب خان کو اپنے دورہ کی تفصیلات سے واقف کراتے ہوئے یہ بات کہی ۔

TOPPOPULARRECENT