Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / ریاست تلنگانہ میں 16 کیندریہ ودیالیہ ادارے قائم کئے جائیں گے

ریاست تلنگانہ میں 16 کیندریہ ودیالیہ ادارے قائم کئے جائیں گے

مرکزی وزیر مملکتی فروغ انسانی وسائل کا ایم اے خان کے استفسار پر جواب
حیدرآباد ۔ 16 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : ریاست تلنگانہ میں 16 کندریہ ودیالیہ ( مرکزی سرکاری اسکولس ) کا قیام عمل میں لایا جارہاہے ۔ اس بات کی اطلاع مرکزی وزیر مملکتی فروغ انسانی وسائل اوپندرا کشورہا نے دی ۔ جاریہ ماہ کی دسویں تاریخ کو رکن راجیہ سبھا ایم اے خان کے استفسار پر وزیر موصوف نے جواب دیا ۔ جدید تشکیل شدہ تلنگانہ کے 21 اضلاع میں مرکزی سرکاری تعلیمی اداروں ، جواہر ناودیا تعلیمی اداروں کے قیام کے لیے کیا ریاستی حکومت نے سفارشات روانہ کی ہے ؟ کیا مرکزی حکومت ان اداروں کی منظوری دے رہی ہے ؟ جیسے سوالات پر وزیر موصوف نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی سرکار نے ریاست کے 16 اضلاع میں مذکورہ تعلیمی اداروں کے قیام کے لیے سفارشات روانہ کی ہے ۔ نظام آباد ٹاون ، بھونگیر ، سدی پیٹ ، سوریا پیٹ ، وقار آباد ، بھدرا دری کتہ گوڈم ، جگتیال ، گدوال ، جیہ شنکر بھوپال پلی ، کاماریڈی ، کومارم بھیم ، آصف آباد ، ناگر کرنول ، نرمل ، ونپرتی اور ورنگل رورل اضلاع میں مرکزی سرکاری تعلیمی اداروں کے قیام کے لیے سفارشات روانہ کی ہے انہوں نے کہاکہ جدید تشکیل شدہ اضلاع میں ناؤدیا تعلیمی ادارے جہاں کہیں بھی نہ ہوں وہاں پر بھی قیام کے لیے عملی اقدامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال ریاست میں 32 کیندریہ ودیالیہ اور 9 جواہر ناؤدیا تعلیمی ادارے خدمات انجام دے رہے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT