Wednesday , May 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ریاست تلنگانہ کا قیام سونیاگاندھی کا تاریخی کارنامہ

ریاست تلنگانہ کا قیام سونیاگاندھی کا تاریخی کارنامہ

کریم نگر میں سالگرہ تقریب سے کے مرتنجیم و دیگر کا خطاب

کریم نگر ۔ 10 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر میں کل ہند کانگریس کمیٹی صدر سونیاگاندھی کی سالگرہ کے سلسلے میں بروز ہفتہ ضلع کانگریس دفتر کے علاوہ شہر کے مختلف مقامات پر سالگرہ تقاریب جوش و خروش سے منعقد کی گئیں ۔ ضلع کانگریس دفتر میں منعقدہ پروگرام میں ضلع کانگریس صدر کے مرتنجیم نے شرکت کرتے ہوئے کیک کاٹا ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ تلنگانہ دینے پر ایک حلقہ میں پارٹی کو کافی نقصان ہونے کا شدید خطرہ ہے یہ جانتے ہوئے بھی سونیاگاندھی نے تلنگانہ ریاست کا قیام عمل میں لاتے ہوئے ایک تاریخی کارنامہ انجام دیا ۔ سابق وزیر پونم پربھاکر راؤ کے زیر اہتمام گودام گڈہ مضافاتی مقام پر 1900 ایپاسوامی افراد کو کھانا کھلایا اور سونیاگاندھی کی صحت کے لئے پرارتھنا کروئی گئی ۔ مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات کی انجام دہی پر پانچ خواتین کینسر ٹی بی ‘ سی سی مہیلا کانگریس جنرل سکریٹری مادھوی نے ایک ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں مرتنجیم ٹی پی سیسی جنرل سکریٹری چلمیڈہ لکشمی نرسمہاراؤ نے شرکت کرتے ہوئے تہنیت پیش کی ۔ رام نگر چوراہے پر قائد انیل کے زیر اہتمام کیک کا ٹا گیا ۔ ضلع کانگریس ایس سی سیل روی کے زیر اہتمام کیک کاٹا گیا۔ اقلیتی صدر سید عقیل نے کاپوواڑہ کریم اللہ شاہ قادری درگاہ میںصحت کی بحالی اور درازی عمر کے لئے دعا کروائی ۔

TOPPOPULARRECENT