Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / ریاست تلنگانہ کو خصوصی موقف دینے کا مرکز سے مطالبہ

ریاست تلنگانہ کو خصوصی موقف دینے کا مرکز سے مطالبہ

حیدرآباد۔/15جون، ( این ایس ایس ) وزیر فینانس ای راجندر نے آج مرکز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک کی نوخیز ریاست تلنگانہ کی تیز ترقی کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی موقف عطا کرے۔ کولکتہ میں منعقدہ ریاستی وزرائے فینانس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستوں میں مرکز کے فنڈ سے مختلف بہبودی اسکیمات پر عمل آوری کی جارہی ہے لیکن تلنگانہ ریاست کو مرکز کی جانب سے 600کروڑ روپئے کی امداد کی بقایا رقم فوری ادا کی جائے۔

شہر حیدرآباد میں رہزنی کی ایک اور واردات پیش آئی
حیدرآباد۔15 جون (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد میں رہزنی کی ایک اور واردات پیش آئی ۔ فلم نگر اپولو بس اسٹاپ کے قریب یہ واردات پیش آئی ۔کل رات بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن کے حدود میں مقامی این بی ٹی نگر میں واقع اپنی ساس کے مکان سے دیویا نامی خاتون آٹو میں اپنے ماں باپ کے مکان جارہی تھی کہ بس اسٹاپ کے قریب تین افراد نے بائیک پر پہونچ کر اس کا بیگ چھین لیا اور فرار ہوگئے ۔ اس بیگ میں پانچ تولے کے طلائی زیور ‘ تیس تولے چاندی ‘ چار ہزار روپئے نقد رقم تھی ۔ اس خاتون نے پولیس سے شکایت کی جس کے بعد پولیس نے رہزنوں کی تلاش شروع کردی ۔

TOPPOPULARRECENT