Wednesday , November 14 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ریاست تلنگانہ ہر شعبہ میں ترقی کی راہ پر گامزن

ریاست تلنگانہ ہر شعبہ میں ترقی کی راہ پر گامزن

یلاریڈی ۔ 23 ۔ مارچ : ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) : ایک ہی دن میں گیارہ برقی سب اسٹیشنوں کا سنگ بنیاد رکھا جانا ملک بھر میں پہلی مرتبہ ہے ۔ یلاریڈی حلقہ اسمبلی کے مختلف علاقوں میں ریاستی وزیر برقی مسٹر جگدیشور ریڈی نے 33/11 k.v برقی سب اسٹیشنوں کے لیے سنگ بنیاد رکھا ۔ وزیر اعلیٰ کے وعدہ کئے ہوئے دس دن بعد ہی سنگ بنیاد رکھا جانا ملک کی تاریخ میں پہل

یلاریڈی ۔ 23 ۔ مارچ : ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) : ایک ہی دن میں گیارہ برقی سب اسٹیشنوں کا سنگ بنیاد رکھا جانا ملک بھر میں پہلی مرتبہ ہے ۔ یلاریڈی حلقہ اسمبلی کے مختلف علاقوں میں ریاستی وزیر برقی مسٹر جگدیشور ریڈی نے 33/11 k.v برقی سب اسٹیشنوں کے لیے سنگ بنیاد رکھا ۔ وزیر اعلیٰ کے وعدہ کئے ہوئے دس دن بعد ہی سنگ بنیاد رکھا جانا ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بتایا ۔ انہوں نے یلاریڈی ، ناگی ریڈی پیٹ ، گندھاری ، سداشیو نگر ، تاڑوائی ، منڈلوں پر 32 کروڑ روپئے سے تعمیر کئے جانے والے برقی سب اسٹیشنوں کے لیے سنگ بنیاد رکھا ۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ کی سڑکوں کو ترقی دینے کے لیے وزیر اعلیٰ نے 280 کروڑ روپئے منظور کئے ہیں ۔ اس موقع پر یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی ، سابق رکن اسمبلی مسٹر جناردھن گوڑ ۔ یلاریڈی منڈل پریشد صدر گنگا دھر ، لنگم پیٹ صدر محترمہ آسیہ معید ، ناگی ریڈی پیٹ صدر روشماں ، زیڈ پی ٹی سی سامیل اور نارائنا ، سری لتا ، نائب صدر منڈل پریشد یلاریڈی سرینواس ، NOCCB ڈائرکٹر سمپت گوڑ ، AMC سابق چیرمین کرشنا گوڑ ۔ لنگم پیٹ سابق پریشد صدر سائیلو موجود تھے ۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے چنور موضع شیوار پر 33/11 k.v برقی سب اسٹیشن کا سنگ بنیاد مسٹر جگدیشور ریڈی وزیر برقی نے رکھا ۔ منڈل سداشیو نگر میں پوم پلی ، سرکل مواضعات پر وزیر برقی مسٹر جگدیشور ریڈی و وزیر زراعت مسٹر پوچارم سرینواس ریڈی نے برقی سب اسٹیشنوں کے لیے سنگ بنیاد رکھا ۔ ایک برقی سب اسٹیشن کے لیے ایک کروڑ کا فنڈ جاری کیا جارہا ہے ۔ اس موقع پر وزراء نے یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی کے ساتھ رکن پارلیمان مسٹر بی بی بھی مل کر قدیم تالاب کا معائنہ کیا ۔ کاموں کے بارے میں کسانوں سے دریافت کیا ۔ اس موقع پر منڈل پریشد صدر شریمتی وجیا شیوا کمار ، زیڈ پی ٹی سی مسٹر راجیشور راؤ ، نائب صدر اوپندر ریڈی ، منڈل کنوینر سنگاریڈی ، ایم پی ٹی سی فورم کنوینر رویندر ریڈی سابق منڈل پریشد صدر پوم ریڈی اور سرپنچوں نے شرکت کی ۔ منڈل گندھاری پر بھی پتنگل ، گنٹہ پویٹ ، جدمل مواضعات پر جدید منظور کئے گئے ۔ برقی سب اسٹیشنوں کا وزیر برقی نے سنگ بنیاد رکھا ۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے مزید کہا کہ انتخابی وعدوں کو تلنگانہ سرکار صرف نو ماہ کے اندر ہی پورا کررہی ہے ۔ یلاریڈی حلقہ میں ایک ہی دن 11 برقی سب اسٹیشنوں کا سنگ بنیاد رکھا جانا ملک بھر میں ایک مثال ہے ۔ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا ۔ زیڈ پی ٹی سی مسٹر تاناجی راؤ ، نائب صدر منڈل پریشد وزیر یشودھا اور مختلف پنچایتوں کے سرپنچ منڈل پریشد ارکان عہدیدار موجود تھے ۔ وزیر برقی مسٹر جگدیشور ریڈی نے مزید کہا کہ تلنگانہ سرکار کسانوں کو راحت دلانے کے لیے ہی زیر زمین ذخیرہ آب میں اضافہ کرنے مشن کاکتیہ عمل میں لائی ہے ۔ تالابوں ، کنٹہ کو تزئین نو کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ مسٹر چندر شیکھر راؤ ہزاروں کروڑ روپئے منظور کیا ہے ۔ مزید کئی ترقیاتی اسکیمات عمل میں لائے گئے ہیں ۔ آنے والے دنوں میں تلنگانہ ریاست ہر شعبہ میں ترقی کی سمت گامزن رہے گی ۔ وزیر زراعت مسٹر پوچارم سرینواس ریڈی نے کہا کہ زیادہ تر مواضعات میں زیر زمین آبی ذخائر میں خاص کمی ہوگئی ہے ۔ کسانوں کو کم آب سے زیادہ کاشت کرنے کا مشورہ دیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT