Friday , July 20 2018
Home / ہندوستان / ریاست جموں و کشمیر میں سردی کی شدت

ریاست جموں و کشمیر میں سردی کی شدت

سرینگر ۔ 26نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر کے بیشتر مقامات پر نقطہ انجماد سے نیچے درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کے بموجب آئندہ دو دن میں یکادکا مقامات پر ہلکی بارش یا برفباری ہوسکتی ہے ۔ پوری وادی کشمیر میں کوکرناگ کے سوائے درجہ حرارت نقطہ انجمادسے نیچا تھا ۔ علاقہ جموں میں بھی سردی کی لہر جاتی ہے ۔ بنی ہال میں 3.7درجہ سلسیس رات کا ٹمپریچر ریکارڈ کیا گیا ۔ سرکاری عہدیدار کے بموجب جموں میں جمعہ کے دن درجہ حرارت میں 7.7 درجہ سلسیس کمی آئی ۔ جاری موسم میں آج کا دن نومبر کا سرد ترین دن تھا ۔ سرینگر میں اقل ترین درجہ حرارت منفی 0.2 درجہ سلسیس تھا ۔ جب کہ مشہور تفریحی مرکز گلمرگ میں یہ منفی 3.6 درجہ سلسیس تھا ۔

TOPPOPULARRECENT