Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / ریاست قومی پراجکٹس سے محروم

ریاست قومی پراجکٹس سے محروم

چیف منسٹر ذمہ دار ، تلنگانہ کانگریس کے سینئر لیڈرمری ششی دھر ریڈی
حیدرآباد 12اگست(سیاست نیوز) تلنگانہ کانگریس کے سینئر لیڈرمری ششی دھر ریڈی نے کہا ہے کہ چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو کی وجہ سے ریاست قومی پراجکٹس سے محروم رہی ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سری رام ساگر پراجکٹ کی تزئین نو کا حکومت کو کیوں خیال آیا معلوم نہیں ۔تزئین نو کی اسکیم کے ذریعہ اس پراجکٹ کو کیسے سیراب کیاجائے گااس کی وضاحت کی جانی چاہئے ۔وزیراعلی نے اسمبلی میں ملناساگر سے سری رام ساگر پراجکٹ کو پانی چھوڑنے اور اس کی تزئین نو کی بات کہی تھی اور اب کالیشورم پراجکٹ سے اس کو سیراب کرنے کی بات کر رہے ہیں۔اس مسئلہ پر حکومت کے موقف تبدیل کرنے کی اصل وجہہ بینک سے قرض حاصل کرنے میں ناکامی ہی کیوں کہ ریاستی حکومت کو مرکز سے کوئی مدد ملنے والی نہیں ہے ۔یہ قرض عوام پر بوجھ ہوگا ۔ حکومت کو چاہے ئے وہ کم خر چ میں پراجکٹ تعمیر کرے ۔

TOPPOPULARRECENT