Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ریاست میں آج ایک دن میں ایک کروڑ پودوں کی شجرکاری مہم

ریاست میں آج ایک دن میں ایک کروڑ پودوں کی شجرکاری مہم

حیدرآباد ۔ /17 جولائی (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں جاری ہریتا ہارم پروگرام کے ایک حصہ کے طور پر /18 جولائی (بروز دوشنبہ) کو ایک دن میں ایک کروڑ پودوں کی شجرکاری کی جائے گی ۔ وزیر جنگلات و ماحولیات مسٹر جوگو رامنا نے ریاست کے تمام عہدیداروں کو اس بات کی ہدایت دی ۔ انہوں نے تمام ضلع کلکٹروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ /18 جولائی کو ایک کروڑ پودوں کی شجرکاری کے بعد /19 جولائی کو محکمہ زراعت اور /21 جولائی کو محکمہ پنچایت راج بلدی نظم و نسق (تمام بلدیات میں) کے زیراہتمام بڑے پیمانے پر ہریتا ہارم پروگرام کے ذریعہ پودوں کی شجرکاری کی جائے گی ۔ وزیر جنگلات مسٹر جوگو  رامنا نے بالخصوص محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ دیگر تمام محکمہ جات کے مقابلہ میں محکمہ جنگلات کی جانب سے ریاست بھر میں دیگر محکمہ جات کے مقابلہ میں زیادہ سے زیادہ پودوں کی شجرکاری کرکے ریاست میں محکمہ جنگلات کو سرفہرست لانے و مثالی بنانے کے اقدامات کریں ۔ وزیر موصوف نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ محکمہ جنگلات کی جانب سے جنگلات کو فروغ دینے کیلئے انجام دیئے جانے والے پروگراموں سے عوامی منتخبہ نمائندوں اور عوام کو واقف کروائیں ۔ اس کے علاوہ سرپنچوں طلباء کے ساتھ ساتھ وزراء کو بھی جنگلاتی علاقوں کا دورہ کرواکر حقیقی حالات سے واقف کروائیں ۔ اس کے علاوہ پودوں کی حفاظت کی ذمہ داری محکمہ کے سینئر آفیسرس کے تفویض کریں۔

TOPPOPULARRECENT