Tuesday , June 19 2018
Home / ہندوستان / ریاست میں اب اقتدار کی تبدیلی لازمی : اجے

ریاست میں اب اقتدار کی تبدیلی لازمی : اجے

امریا 11جون (سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش کی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اجے سنگھ نے کہا ہے کہ اب ریاست میں اقتدار کی تبدیلی ضروری ہو گئی ہے کیونکہ کسانوں کی خیرخواہ بتانے والی برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)ان پرگولیاں چلوارہی ہے۔ سنگھ کل شام ضلع کے مانپور بلاک ہیڈکوارٹر میں پنچ ۔ سرپنچ کانفرنس کو خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے اقتدار میں آتے ہی پہلے کسانوں کا قرض معاف ہوگا ساتھ ہی پانچ ہارس پاور تک کے پمپ اور ایک روشنی کا کنکشن مفت ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی حکومت جیسے ہی ریاست میں کام شروع کرے گی ویسے ہی سب سے پہلے پنچایتوں کو 1994 میں ملے حقوق کو بحال کرے گی ۔ سنگھ نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں ترقی کے نام پر صرف بدعنوانی جال ہے ۔ سنگھ نے کہا کہ ریاست میں اب عوام کی رغبت بی جے پی سے ختم ہوچکی ہے ۔ اس لئے اب بی جے پی کو چھوڑ کر کثیر تعداد میں لوگ کانگریس کی ممبر شپ قبول کرنے لگے ہیں ۔کانفرنس میں موجود کئی پنچ اور سرپنچ نے کانگریس کی ممبر شپ اپوزیشن لیڈر کے ہاتھوں قبول کی ۔

TOPPOPULARRECENT