Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / ریاست میں اساتذہ تقررات اردو میڈیم کی 900 جائیدادیں

ریاست میں اساتذہ تقررات اردو میڈیم کی 900 جائیدادیں

حیدرآباد 21 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) حکومت کی جانب سے اساتذہ کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کی منظوری کے بعد بالاخر آج تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے اعلامیہ کی روشنی میںریاست میں جملہ 8792 مخلوعہ جائیدادوں میں اردو میڈیم مدارس میں 900 مخلوعہ جائیدادیں ہیں ۔ جن میں اسکول اسسٹنٹس 196 ، لنگویج پنڈت 26 پی ای ٹیز 42 اور ایس جی ٹی ( سیکنڈری گریڈ ٹیچرس کی 636 جائیدادیں شامل ہیں ۔ سرکاری ذرائع نے کہاکہ ایس جی ٹی کی 636 جائیدادوں کے منجملہ 500 ایس جی ٹی جائیدادوں پر انگلش میڈیم امیدواروں سے پر کیے جانے کی توقع ہے ۔ علاوہ ازیں ان ایس جی ٹی جائیدادوں کیلئے تلگو میڈیم امیدواروں کو درخواستیں داخل کرنے کا موقع فراہم کرنے کا امکان ہے ۔ تحریری ٹسٹ انگریزی میں منعقد کیا جائے گا ۔ مکمل تفصیلات کیلئے تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے اعلامیہ کا ملاحظہ کیاجاسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT