Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / ریاست میں اساتذہ کی 8792 جائیدادوں پر تقررات

ریاست میں اساتذہ کی 8792 جائیدادوں پر تقررات

حکومت کی منظوری کے بعد اعلامیہ بھی جاری ۔ آئندہ فبروری میں ٹسٹ کا انعقاد
حیدرآباد 21 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) حکومت کی جانب سے ریاست میں اساتذہ کے تقررات کی منظوری کے بعد تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے 8792 اساتذہ کے تقررات کیلئے ٹی آر ٹی (ٹیچرس رکروٹمنٹ ٹسٹ ) اعلامیہ جاری کردیا ۔ اعلامیہ کی روشنی میں جائیدادوں کی تفصیلات کے مطابق 8792 اساتذہ کی مخلوعہ جائیدادوں کے منجملہ 1941 اسکولس اسسٹنٹس 416 پی ای ٹیز 5415 ایس جی ٹیز ( سیکنڈری گریڈ ٹیچرس ) 9 اسکول اسسٹنٹس ( فزیکل ایجوکیشن ) اور 1011 لینگویج پنڈتس شامل ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ جاریہ ماہ کی 30 تاریخ سے درخواستیں قبول کی جائیں گی اور 31 نومبر کو درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ ہوگی اور آئندہ سال ماہ فروری میں ٹسٹ منعقد کیا جائیگا ۔ بتایا جاتا ہے کہ تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے آج جملہ 5 اعلامیے جاری کئے ۔ ایک اعلامیہ سے زائد اعلامیوں کو اہل امیدواروں کو درخواستیں علحدہ داخل کرنے جاری کئے گئے ۔ اسکول اسسٹنٹس ، لینگویج پنڈتوں ، سیکنڈری گریڈ ٹیچرس جائیدادیں کیلئے درخواستیں پیش کرنے والے امیدواروں کو تحریری ٹسٹ میں 80 فیصد اور ٹسٹ کامیاب امیدواروں کیلئے 20 فیصد ویٹیج دیا جائے گا جب کہ پی ای ٹی اور فزیکل ایجوکیشن ( ایس اے ) جائیدادوں کیلئے درخواست گذار امیدواروں کا تقررات تحریری ٹسٹ کی اساس پر کیا جائیگا ۔ ٹسٹ ویٹیج ان جائیدادوں ( پی ای ٹی اور فزیکل ایجوکیشن ( ایس اے ) کیلئے قابل عمل نہیں ہوگا ۔ اضلاع واری اساس پر اساتذہ کی مخلوعہ جائیدادوں کے مطابق عادل آباد میں 293 منچریال میں 169 نرمل میں 226 آصف آباد میں 894 کریم نگر میں 71 جگتیال میں 253 پیدا پلی میں 53 سرسلہ میں 76 نظام آباد میں 158 کاماریڈی میں 381 ورنگل اربن میں 22 ورنگل رورل میں 23 بھوپال پلی میں 319 جنگاؤں میں 60 محبوب آباد 128 کھمم میں 57 بھدرا دری میں 185 میدک میں 281 سنگاریڈی میں 903 سدی پیٹ میں 101 محبوب نگر میں 731 ونپرتی میں 154 ناگر کرنول میں 385 گدوال میں 438 نلگنڈہ میں 190 سریا پیٹ میں 156 یادادری میں 128 وقار آباد 820 میڑچل میں 199 رنگاریڈی میں 521 حیدرآباد میں 417 مخلوعہ جائیدادیں شامل ہیں جن پر تقررات کیلئے پبلک سرویس کمیشن نے آج اعلامیہ جاری کیا ۔

TOPPOPULARRECENT