Thursday , April 19 2018
Home / شہر کی خبریں / ریاست میں اسکولس کو کل سے گرمائی تعطیلات

ریاست میں اسکولس کو کل سے گرمائی تعطیلات

حیدرآباد 10 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ میں تمام مدارس کو 12 اپریل سے گرمائی تعطیلات شروع ہونگی جو31 مئی تک جاری رہیں گی ۔ یکم جون کو تمام مدارس کی دوبارہ کشادگی عمل میں آئیگی۔ محکمہ تعلیمات کے ذرائع نے کہاکہ ہر سال نئے تعلیمی سال کا 12 جون سے آغاز ہوا کرتا تھا لیکن اس مرتبہ نئے تعلیمی سال کا یکم جون سے آغاز ہوجائیگا۔ اگر اتفاقی طور پر یکم جون تک گرمی کی شدت رہی تو اسکول کی کشادگی کے پروگرام میں تبدیلی ہوسکتی ہے ۔ ذرائع کے مطابق تعطیلات کے دوران اساتذہ کی ترقیوں و تبادلوں کے عمل کو انجام دینے حکومت کوشاں ہے۔ تاہم جاریہ ماہ 30 اپریل کو ترقی و تبادلوں سے متعلق عدالتی حکم التواء کو ختم کیا جاتا ہے تو نئے سرویس رولس کے مطابق اور حکم التواء جوں کا توں برقرار رہنے پر قدیم طریقہ کار کے ذریعہ متحدہ اضلاع کے لحاظ سے اساتذہ کی ترقیاں و تبادلے انجام دیئے جائیں گے۔ علاوہ ازیں پنڈت ٹیچرس اور پی ای ٹیز کو بھی ترقی کے مواقع فراہم کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT