Thursday , October 18 2018
Home / شہر کی خبریں / ریاست میں انتخابی سرگرمیاں پولیس چوکسی میں اضافہ

ریاست میں انتخابی سرگرمیاں پولیس چوکسی میں اضافہ

نکسلائیٹس سے متاثرہ علاقوں میں پرامن رائے دہی کو یقینی بنانے حکمت عملی
حیدرآباد /12 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ریاست کے انتخابی پس منظر میں پولیس نے چوکسی اختیار کرلی ہے ۔ نکسلائیٹس سے متاثرہ علاقوں میں رائے دہی کو پرامن اور یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے اور انتخابی سرگرمیوں کے دوران اور رائے دہی و نتائج تمام انتخابی امور میں پولیس کا رول کافی اہمیت کا حامل تصور کیا جاتا ہے ۔ اس سلسلہ میں ریاستی پولیس سربراہ ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ریاست تلنگانہ مسٹر ایم رویندر ریڈی نے ایک اعلی سطح اجلاس طلب کیا ۔ رینج ڈائرکٹر جنرل کے ساتھ منعقدہ اس اجلاس میں انتخابی امور کے پرامن استفسار کیلئے ضروری ہدایات جاری کی گئی اور ضروری اقدامات کی انجام دہی کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ وی وی پیاکٹس سی ویزل جیسے اپلیکشین کے استعمال کا طریقہ کار اور تربیت دی گئی ہے ۔ اضلاع میں پولیس کے آپسی تعلقات اور بہترین تال میل کیلئے خصوصی احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ ڈی جی پی نے بتایا کہ تربیت کے دوران حساس اور انتہائی حساس علاقوں کی شناخت کی تربیت بھی دی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست بھر میں پولیس کی طاقت کے استعمال پر مشورہ کیا جارہا ہے کہ آیا کتنے پولیس ملازمین کو انتخابات کی ذمہ داری دی جاسکے ۔ تاحال روڈی شیٹرز اور غنڈہ عناصر کو پابند کیا جائے جبکہ لائسنس یافتہ اسلحہ کو جمع کرانے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں اس کے علاوہ تین سال خدمات انجام دینے والے ملازمین کا تبادلہ کرنے کا ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے مطابق جاریہ ماہ 17 اکٹوبر تک محکمہ پولیس میں تبادلوں کے عمل کو مکمل کرلیا جائے گا اور ساتھ نکسلایٹ سے متاثرہ علاقوں میں غیر معمولی پولیس بندوبست رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران پڑوسی ریاستوں کی پولیس سے بھی تعاون حاصل کیا جایء گا ۔ اس اجلاس میں ریاستی پولیس کے اعلی عہدیدار موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT