Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ریاست میں انڈیا ریزرو پولیس فورس کے چار نئے بٹالین کے قیام کو منظوری

ریاست میں انڈیا ریزرو پولیس فورس کے چار نئے بٹالین کے قیام کو منظوری

خود کشی کرنے والے کسانوں کو 6 لاکھ روپئے معاوضہ ۔ ایک ہزار اگریکلچر ایکسٹینشن آفسرس کا تقرر : کابینہ کے فیصلے
حیدرآباد ۔ 19 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ کابینہ نے مرکزی و ریاستی حکومتوں کے اشتراک و تعاون سے ریاست میں ’ انڈیا ریزرو پولیس فورس کے چار نئے بٹالین ‘ کے قیام کو منظوری دی ہے اور ریاست میں جلد ایک ہزار اگریکلچرل ایکسٹینشن آفیسرس کی جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کی منظوری کا فیصلہ کیا گیا ۔ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کی صدارت میں کابینہ کا زائد از پانچ گھنٹوں طویل اجلاس منعقد ۔ اجلاس کی روئیداد سے مسرس محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر ، ین نرسمہا ریڈی وزیر داخلہ ، پی سرینواس ریڈی وزیر زراعت کے ہمراہ اخباری نمائندوں کو واقف کرواتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری نے بتایا کہ کابینہ میں آج مختلف اہم ترین مسائل و موضوعات پر غور و خوض کیا گیا ۔ بالخصوص تلنگانہ میں ناکافی بارش و کاشت کو نقصانات کے پیش نظر بہت جلد تلنگانہ میں خشک سالی سے متاثرہ منڈلوں کے ناموں کا اعلان کرنے کا کابینہ نے فیصلہ کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ خود کشی کرنے والے کسانوں کے افراد خاندان کو فی الوقت دی جانے والی ایکس گریشیا رقم دیڑھ لاکھ سے بڑھا کر چھ لاکھ روپئے کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ایک لاکھ روپئے قرض کی ادائیگی کیلئے اور پانچ لاکھ روپئے افراد خاندان کو دئیے جائیں گے ۔ علاوہ ازیں اگر مہلوک کسان کے گھر میں کوئی لڑکی شادی کے قابل ہو تو اس لڑکی کیلئے کلیان لکشمی اسکیم کے ذریعہ رقم فراہم کی جائے گی ۔ مسٹر کے سری ہری نے کہا کہ حکومت تلنگانہ کسانوں کا مکمل تحفظ فراہم کرنے ان کی فلاح و بہبود پر اولین ترجیح دینے کے ساتھ مقررہ مدت کے دوران کسانوں کو تخم اور زرعی کھاد فراہم کرنے اور صبح برقی کی فراہمی کیلئے اقدامات کریگی ۔ حکومت نے کسانوں سے مایوس نہ ہونے اور تمام سیاسی جماعتوں سے کسانوں کے خود کشی واقعات کا تدارک کرنے حکومت سے تعاون کرنے بالخصوص صحافت سے کسانوں کے خود کشی واقعات کو بڑھا چڑھا کر شائع نہ کرنے کی اپیل کی ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے بتایا کہ کابینہ نے ضلع میدک میں ملگ کے مقام پر اپنی نوعیت کا منفرد پہلی مرتبہ ’ فاریسٹ کالج ‘ کا قیام عمل میں لانے کو منظوری دی ۔ علاوہ ازیں تلنگانہ میں قائم کئے جانے والے چار نئے انڈیا ریزرو پولیس فورس کے بٹالینس کیلئے مختلف زمروں کی جائیدادوں پر 3896 افراد کے تقررات عمل میں لائے جائینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں زرعی شعبہ کی ترقی کو یقینی بنانے اور کسانوں کی ہر ممکنہ طور پر رہنمائی کیلئے جملہ 2100 اگریکلچرل ایکسٹینشن آفیسرس درکار ہیں ۔ فی الوقت ریاست میں 1100 اگریکلچرل ایکسٹینشن آفیسرس برسر خدمت ہیں جبکہ ہر پانچ ہزار ایکڑ اراضی کیلئے ایک اگریکلچرل ایکسٹینشن آفیسر کی ضرورت ہے ۔ کابینہ نے ریاست کیلئے درکار مزید ( 1000 ) ایک ہزار اگریکلچرل ایکسٹینشن آفیسرس کی جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے منظوری دی ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے بتایا کہ حکومت نے صنعتی ترقی کو فروغ دینے اور صنعتوں کے قیام کیلئے سرمایہ کاری کی ترغیب دینے تین خصوصی ٹرسٹ گروپس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا اور ان گروپس میں پہلا گروپ چین ، جاپان ، تائیوان اور سنگاپور پر مشتمل ہوگا ۔ دوسرا گروپ امریکہ ، کینڈا اور یوروپ کے علاوہ تیسرا گروپ سعودی ممالک سے ریاست تلنگانہ میں صنعتوں کے قیام کیلئے سرمایہ کاری کی ترغیب دینے اقدامات کرنے پر مشتمل رہے گا ۔ اخباری نمائندوں کے گذشتہ دنوں ضلع ورنگل میں پیش آئے انکاونٹر واقعہ کے تعلق سے پوچھے گئے سوال کا جواب دینے سے ڈپٹی چیف منسٹر مسٹر کے سری ہری نے عملاً گریز کیا لیکن اخباری نمائندوں کے اصرار کرنے پر صرف پیش آئے واقعہ کو بدبختانہ قرار دینے پر اکتفا کیا اور کہا کہ اس سلسلہ میں وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی بیان دے چکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT