Wednesday , December 19 2018

ریاست میں بی سی سب پلان کا جلد اعلان‘ جوگو رامنا

حیدرآباد 12 ڈسمبر (سیاست نیوز) وزیر بی سی ویلفیر جوگو رامنا نے کہاکہ بی سی سب پلان کا جلد اعلان کیا جائیگا۔ 100 ایکر اراضی پر بی سی بھون تعمیر کرنے مقامی اداروں میں بی سی طبقات کو 50 فیصد تحفظات فراہم کرنے کے علاوہ ہر ضلع میں 2 بی سی ریسیڈنشیل اسکولس اور 2 جونیر کالجس قائم کرنے کی چیف منسٹر سے نمائندگی کا فیصلہ کیا گیا۔ آج اسمبلی میں اسپیکر اسمبلی مدھو سدن چاری، وزیر فینانس ایٹالہ راجندر کے علاوہ دوسرے بی سی طبقات کے ارکان اسمبلی کے ساتھ جائزہ اجلاس کے بعد شام میں سکریٹریٹ میں پریس کانفرنس میں جوگو رامنا نے کہاکہ ایس سی، ایس ٹی طبقات کی طرز پر ریاست میں بی سی طبقات کیلئے سب پلان تیار کیا جائے گا۔ بی سی آبادی کا جائزہ لینے بی سی کمیشن سے سروے کروایا جائے گا۔ بی سی طبقات میں موجود اسکیلس کو فروغ دینے 100 ایکر اراضی پر پھولے کے نام پر بی سی بھون تعمیر کیا جائے گا۔ مقامی اداروں میں بی سی طبقات کو 50 فیصد تحفظات فراہم کیا جائے گا۔ منتخبہ و نامزد عہدوں پر خصوصی تحفظات کیلئے چیف منسٹر سے خواہش کی جائیگی۔ تعلیم اور ملازمتوں میں بی سی طبقات کے تحفظات میں توسیع کی تجویز پیش کی جائیگی۔ 31 اضلاع میں 2 کے حساب سے 62 بی سی ریسیڈنشیل اسکولس 62 بی سی جونیر کالجس قائم کرنے نمائندگی کی جائیگی۔ مزید 119 بی سی اقامتی اسکولس قائم کرنے چیف منسٹر سے نمائندگی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 31 اضلاع میں سال کے 12 ماہ بی سی طلبہ کو کوچنگ دینے، بی سی طبقات کو کنٹراکٹ فراہم کرنے ایک کروڑ روپئے تک ای ایم ڈی استثنیٰ سے صنعتی شعبہ میں تحفظات فراہم کرنے ‘ ترقی میں تحفظات ‘ رینکس کے بغیر بی سی طلبہ کی مکمل فیس باز ادائیگی ‘ بی سی انڈومنٹ پالیسی کے اعلان ‘ بین مذہبی شادی کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ‘ بی سی وکلا کے اسٹائفینڈ میں اضافہ ‘ ڈبل بیڈ روم مکانات میں بی سی طبقہ کیلئے خصوصی کوٹہ مختص کرنے چیف منسٹر کے سی آر کو تجاویز پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT