Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / ریاست میں تھرمل پلانٹس سے اضافی برقی پیداوار پر زور

ریاست میں تھرمل پلانٹس سے اضافی برقی پیداوار پر زور

عوامی ضروریات کی تکمیل کیلئے مارکٹ سے برقی خریدی کی ہدایت : چیف منسٹر کا جائزہ اجلاس
حیدرآباد 7 ستمبر ( این ایس ایس ۔ سیاست نیوز ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راٰ نے آج کہا کہ ریاست میں تھرمل پاور پلانٹس کے ذریعہ اضافی برقی پیدا کی جانی چاہئے ۔ ریاست میں ہائیڈرو پاور کی پیداوار کا کوئی امکان نہیں ہے کیونکہ ذخائر آب میں پانی دستیاب نہیں ہے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ صارفین کی ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے محکمہ برقی کی جانب سے مارکٹ سے بھی برقی خریدی جائیگی ۔ چیف منسٹر چندر شیکھر راو نے آج ایم ڈی جینکو ڈی پربھاکر راٰ کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ناگرجنا ساگر اور سری سیلم ذخائر آب سے مزید برقی پیدا کرنے کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ زراعت کے شعبہ کو مناسب برقی فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹے برقی سربراہی کو گھریلو اور تجارتی مقاصد کیلئے برقرار رکھا جانا چاہئے ۔ چیف منسٹر نے تجویز کیا کہ عہدیدار خرید سیزن میں برقی کے استعمال کے تعلق سے ایک ایکشن پلان تیار کریں۔ انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ ریاست میں برقی کی صورتحال کا یومیہ اساس پر جائزہ لیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ناگر جنا ساگر پراجکٹ، سری سیلم کے علاوہ دیگر برقی پیداواری مراکز پر برقی کی پیداوار کے فی الوقت کوئی مواقع نہیں ہیں کیوں کہ سطح آب میں کافی حد تک کمی کے نتیجہ میں برقی پیداوار ناممکن ہوکر رہ گئی ہے۔ لہذا تھرمل پاور پلانٹس کے ذریعہ ممکنہ حد تک زیادہ سے زیادہ برقی پیداوار کیلئے مؤثر اقدامات کرکے کسی بھی صورت میں گھریلو صارفین اور کمرشیل ضروریات کی تکمیل کے لئے 24 گھنٹے بغیر کسی برقی خلل اندازی کے برقی سربراہ کرنے کے اقدامات کرنے کی ہدایت دیں۔

TOPPOPULARRECENT