Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / ریاست میں تین کاریڈارس کی تعمیر کیلئے مرکز سے امداد کی اپیل ‘ چیف منسٹر

ریاست میں تین کاریڈارس کی تعمیر کیلئے مرکز سے امداد کی اپیل ‘ چیف منسٹر

حیدرآباد ۔ یکم مئی ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے سی آر نے مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری سے فون پر بات کرکے ریاست میں ٹریفک مسائل کو حل کرنے تین کاریڈارس کی تعمیر کیلئے 1410 کروڑ روپئے منظور کرنے کی اپیل کی ہے ‘ مرکزی وزیر نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ آج دوپہر کے سی آر نے گڈکری سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ورنگل ‘ بنگلور اور وجئے واڑہ کے راستوں پر ٹریفک کا بہاؤبڑھ گیا ہے ۔ ٹریفک مسائل کی یکسوئی اور عوام کو راحت فراہم کرنے تین اہم راستوں پر ایلوٹیڈ کاریڈار کی تعمیر ضروری ہے ۔ حیدرآباد ‘ ورنگل کے راستے میں اُپل سے گھٹکیسر تک تقریباً 6.40 کلومیٹر تک ایلوٹیڈ کاریڈار کی تعمیرکیلئے 950کروڑ ‘ حیدرآباد محبوب نگر سے بنگلور راستے پر آرام گھر سے شمس آباد ایئرپورٹ تک 10کلومیٹر کاریڈار کیلئے 290 کروڑ ۔ حیدرآباد ۔ سوریا پیٹ ‘ وجئے واڑہ راستہ پر 26 کلومیٹر تک کاریڈار کیلئے 170 کروڑ روپئے منظور کرنے کی اپیل کی ۔ چیف منسٹر نے مرکزی وزیر کو بتایا کہ اپل سے گھٹکیسر 15کلومیٹر دور ہے ‘ تاہم صرف 6.40 کلومیٹر کاریڈار کی تعمیر کی تجویز ہے ۔ ماباقی 6لائن سڑک ریاستی حکومت تعمیر کریگی ۔ تمام تعمیری کاموں کا تخمینہ 1410 کروڑ ہے جس کی اجرائی کیلئے گڈکری نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ بلدی نظم و نسق اور حکومت کے مشیر اعلیٰ راجیو شرما کو چیف منسٹر نے تجاویز وزیر ٹرانسپورٹ کے حوالے کرنے کی ہدایت دی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT