Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ریاست میں جلد ماڈل پولیس اسٹیشنوں کا قیام

ریاست میں جلد ماڈل پولیس اسٹیشنوں کا قیام

عابڈز پولیس اسٹیشن کی نئی عمارت کا افتتاح : ڈی جی پی کا خطاب
حیدرآباد 29 اگسٹ ( این ایس ایس ) ڈائرکٹر جنرل پولیس تلنگانہ مسٹر انوراگ شرما نے آج کہا کہ ملک میں تمام ریاستوں کے پولیس عہدیداران تلنگانہ پولیس عملہ کی عوام دوست خدمات کی ستائش کر رہے ہیں۔ انوراگ شرما نے آج عابڈز پولیس اسٹیشن کی نو تعمیر شدہ ماڈل عمارت کا افتتاح انجام دیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ ریاست میں مستقبل قریب میں مزید ماڈل پولیس اسٹیشنس قائم کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ عوام دوست پولسنگ اسکیم کے تحت ریاست میں پولیس اسٹیشنوں کو عصری بنانے کی محکمہ پولیس کی جانب سے کوشش کی جا رہی ہے ۔ پہلے مرحلہ میں حیدرآباد و سائبر آباد پولیس کمشنریٹس کے حدود میں پولیس اسٹیشنوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں لائی جائیں گی ۔ ڈی جی پی نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے حیدرآباد میں ماڈل پولیس اسٹیشنوں کی تعمیر کیلئے 20 کروڑ روپئے اور سائبر آباد میں ماڈل پولیس اسٹیشنوں کی تعمیر کیلئے 45 کروڑ روپئے منظور کئے ہیں۔ انوراتگ شرما نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے حیدرآباد کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے خریدنے 58.5 کروڑ اور سائبر آباد کیلئے 25 کروڑ روپئے جاری کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے ٹریفک پولیس عملہ کو بدنامی سے بچانے کیلئے بھی مختلف اقدامات کئے گئے ہیں۔ کمشنر پولیس حیدرآباد ایم مہیندر ریڈی اور دوسرے اعلی عہدیداران پولیس موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT