Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / ریاست میں خشک موسم ، بارش متوقع

ریاست میں خشک موسم ، بارش متوقع

حیدرآباد ۔ 13 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : دونوں تلگو ریاستوں آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں گذشتہ ہفتہ کے دوران کم بارش کے سبب خشک موسم جاری ہے کہ اس دوران محکمہ موسمیات نے آئندہ پانچ دن کے دوران کہیں ہلکی اور کہیں اوسط بارش کی پیش قیاسی کی ہے ۔ محکمہ میں آج صبح 8-30 بجے تک ریکارڈ موسمی تفصیلات کے مطابق ساحلی آندھرا پردیش اور رائلسیما میں کہیں کہیں اور تلنگانہ کے چند مقامات پر بارش ہوئی ہے ۔ حیدرآباد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ۔ اور اس مدت کے دوران دن یا رات میں بوندا باندی یا ہلکی بارش کا امکان ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT