Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / ریاست میں دس لاکھ نئے ووٹرس کا اندراج : چیف الیکٹورل آفیسر

ریاست میں دس لاکھ نئے ووٹرس کا اندراج : چیف الیکٹورل آفیسر

وشاکھا پٹنم 15 مارچ ( پی ٹی آئی ) ریاست میںدو مراحل میں ہونے والے لوک سبھا و اسمبلی انتخابات کیلئے دس لاکھ نئے رائے دہندوں کا اندراج عمل میں آیا ہے ۔ چیف الیکٹورل آفیسر بنور لال نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے ضلع عہدیداروں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا اصل مقصد انتخابات کا پرامن انداز میں انعقاد ہے ۔ دس

وشاکھا پٹنم 15 مارچ ( پی ٹی آئی ) ریاست میںدو مراحل میں ہونے والے لوک سبھا و اسمبلی انتخابات کیلئے دس لاکھ نئے رائے دہندوں کا اندراج عمل میں آیا ہے ۔ چیف الیکٹورل آفیسر بنور لال نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے ضلع عہدیداروں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا اصل مقصد انتخابات کا پرامن انداز میں انعقاد ہے ۔ دس لاکھ نئے ووٹرس کا اندراج بھی عمل میں آیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے مرکز سے مرکزی دستوں کی 457 کمپنیاں طلب کی ہیں۔ نیم فوجی دستوں کے علاوہ ریاستی پولیس بھی انتخابی ڈیوٹی انجام دیگی ۔ انہوں نے کہا کہ نکسلائیٹس سے متاثرہ علاقوں میں انتخابی عمل کیلئے سات ہیلی کاپٹرس استعمال کئے جائیں گے ۔ دو ہیلی کاپٹرس وشاکھا پٹنم میں استعمال ہونگے جبکہ کھمم ‘ ورنگل اور عادل آباد کے علاوہ نلا ملا جنگلات کے علاقہ اور پرکاشم ضلع میں ایک ایک ہیلی کاپٹر استعمال کیا جائیگا۔

TOPPOPULARRECENT