Thursday , October 18 2018
Home / شہر کی خبریں / ریاست میں سات آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے

ریاست میں سات آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے

حیدرآباد۔ 8 مارچ (سیاست نیوز) ریاستی حکومت نے آج سات آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے عمل میں لائے ۔ سندیپ کمار سلطانیہ سیکریٹری کا تبادلہ کرکے انہیں چیف منسٹر آفس میں متعین کیا گیا۔ اسی طرح کے منیکا راج کلکٹر سنگاریڈی کا تبادلہ کرکے انہیں ایڈیشنل سیکریٹری چیف منسٹر مقرر کیا گیا، اسی طرح کے دھرما ریڈی جوائنٹ کلکٹر میڑچل ملکاجگری ڈسٹرکٹ کا تبادلہ کرکے انہیں کلکٹر میدک مقرر کیا گیا ہے۔ ٹی ونئے کرشنا ریڈی جوائنٹ کلکٹر کھمم کا تبادلہ کرکے انہیں کلکٹر جنگاؤں مقرر کیا گیا۔ اسی طرح سی ایچ شیوا لنگیا جوائنٹ کلکٹر نرمل کا تبادلہ کرکے انہیں کلکٹر محبوب آباد مقرر کیا گیا۔ وی وینکٹیشورلو جوائنٹ کلکٹر سنگاریڈی کو کلکٹر سنگاریڈی مقرر کیا گیا ہے ۔ڈی اموئے جوائنٹ کلکٹر ضلع جئے شنکر بھوپال پلی کو کلکٹر جئے شنکر ڈسٹرکٹ مقرر کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT