Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / ریاست میں مسلمانوں سے ناانصافی نہیںہوگی

ریاست میں مسلمانوں سے ناانصافی نہیںہوگی

پنشن کی اجرائی میں شکایات کا جائزہ لینے چیف منسٹر کا تیقن

پنشن کی اجرائی میں شکایات کا جائزہ لینے چیف منسٹر کا تیقن
حیدرآباد 20 نومبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو نے کہا کہ پنشن کی اجرائی میں مسلمانوں کو صرف 2.89 فیصد حصہ حاصل ہورہا ہے تو یہ مسلمانوں سے نا انصافی ہے ۔ لہذا ان نا انصافیوں کو فی الفور دور کرنے اقدامات کرنے کا انہوں نے تیقن دیا ۔ آج ایوان میں آسرا اسکیم کے مسئلہ پر ہوئے مختصر مباحث کے دوران رکن اسمبلی کی جانب سے حکومت کو پیش کردہ بعض تجاویز پر چندر شیکھر راو نے کہا کہ مسلمانوں سے مکمل انصاف کیا جائے گا اور ان نا انصافیوں کے سلسلہ کا اعادہ نہ ہونے کا تیقن دیا اور کہا کہ حکومت نہ صرف شہر حیدرآباد بلکہ ریاست تلنگانہ میں مسلمانوں کے ساتھ مزید کوئی نا انصافی ہونے کا موقع فراہم ہونے نہیں دیگی ۔ رکن اسمبلی نے پرانے شہر میں عوام کو ہر طرح کی سہولتیں فراہم کرنے،وظائف معمرین (اولڈ ایچ پنشن) کیلئے حد عمر کو 65 سال سے گھٹا کر 60 سال کرنے،پرانے شہر حیدرآباد میں آدھار کارڈ سنٹر قائم کرنے عوام کو درپیش مشکلات کی عاجلانہ یکسوئی کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT