Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / ریاست میں منشیات کی لعنت کو ختم کرنے سخت کارروائی کی ہدایت

ریاست میں منشیات کی لعنت کو ختم کرنے سخت کارروائی کی ہدایت

اشیاء میں ملاوٹ کرنے والوں کو ہرگز نہ بخشا جائے، چیف منسٹر کے سی آر کا خطاب
حیدرآباد۔ 16 جولائی (سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ چندر شیکھر راؤ نے ڈرگس منشیات اور ملاوٹ شدہ اشیاء کی فروخت و استعمال کو روکنے مزید تیزی پیدا کرتے ہوئے آگے بڑھنے کی محکمہ جات پولیس اور نشہ بندی و آبکاری عہدیداروں کو ہدایت دی اور کہا کہ تمام تر زاویوں سے گہرائی تک پہنچ کر منشیات، ڈرگس اور ملاوٹی اشیاء سربراہ کرنے والے افراد کا پتہ چلاکر ان کے خلاف کارروائی کریں۔ آج یہاں پرگتی بھون میں چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ ایک اعلیٰ سطحی منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ معاملتوں میں ملوث پائے جانے والے خواہ وہ کسی بھی رتبہ و عہدہ کے حامل افراد (سیاسی قائدین وغیرہ) کیوں نہ ہوں، کسی قسم کا سمجھوتہ کئے بغیر کارروائی کی جانی چاہئے۔ چیف منسٹر نے اس موقع پر انتہائی سخت الفاظ میں عہدیداران پولیس و نشہ بندی و اکسائز کو ہدایت دی کہ اگر کوئی سیاسی قائدین یہاں تک کہ اگر کوئی کابینی وزیر بھی منشیات ، ڈرگس و ملاوٹی اشیاء کی معاملتوں میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت ہو تو ان کو بھی نہ بخشتے ہوئے سخت کارروائی کریں بلکہ کیس درج رجسٹر کردیں۔ انہوں نے ڈرگس و منشیات و ملاوٹ شدہ اشیاء کی فروختگی و سربراہی کے پیش آنے والے واقعات کی اطلاعات پر سخت نوٹ لیتے ہوئے کہا کہ ان اطلاعات سے انہیں گہرا دکھ ہوا ہے اور انہیں کافی تکلیف پہونچی ہے لہذا انہوں نے اس طرح کے واقعات میں ملوث افراد کو عمر کی قید سزا کو یقینی بنانے کیلئے ضرورت پڑنے پر نئے سخت قوانین مرتب کرنے اور سخت قوانین کا نفاذ عمل میں لانے کیلئے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ جوا کھیلنے، گڑمبہ کی تیاری و فروختگی کے واقعات کا تدارک کرنے میں جس طرح کامیابی حاصل کی گئی، اسی خطوط پر ڈرگس، منشیات، ملاوٹ شدہ اشیاء کے تدارک کیلئے قطعی کامیابی کے حصول تک آرام کی نیند نہ لینے اور سکون نہ لینے کی متعلقہ عہدیداروں سے خواہش کی۔ ریاست میں منشیات نقلی و ملاوٹ شدہ اشیاء کا پتہ چلاتے ہوئے اس کے مکمل تدارک کیلئے محکمہ جات پولیس اور نشہ بندی و اکسائز کے علاوہ دیگر عہدیداروں کی جانب سے کی جانے والی انتھک کوششوں اور اقدامات کی زبردست ستائش کی۔ اس اجلاس میں وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی، وزیر نشہ بندی و اکسائز پدما راؤ، مشیر خاص حکومت تلنگانہ، ڈاکٹر راجیو شرما، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس انوراگ شرما، پرنسپال سیکریٹری محکمہ کمرشیل ٹیکس سومیش کمار، پرنسپال سیکریٹری شریمتی شانتی کماری، ریاستی کمشنر، محکمہ نشہ بندی و اکسائز چندراودن، کمشنر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ڈاکٹر جنار ریڈی، ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن بیورو پورنا چندر راؤ، حیدرآباد و سائبرآباد پولیس کمشنرس مہیندر ریڈی، سندیپ شنڈلیہ، مہیش بھگوت، آئی جی انٹلیجنس ایس کے سنگھ، ڈائریکٹر اکسائز انفورسمنٹ اکون سبھروال اور دیگر عہدیدار بھی شریک تھے۔

 

TOPPOPULARRECENT