Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / ریاست میں موسم خشک رہیگا عادل آباد میں سردی کی لہر

ریاست میں موسم خشک رہیگا عادل آباد میں سردی کی لہر

حیدرآباد 22 جنوری ( سیاست نیوز ) تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں کچھ مقامات پر سردی کی لہر آئندہ دو دن تک برقرار رہ سکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے یہ بات بتائی ۔ محکمہ موسمیات کے عہدیدار وں کے بموجب تلنگانہ میں خشک موسم برقرار رہے گا جبکہ ساحلی آندھرا اور رائلسیما میں بھی آئندہ پانچ دن تک موسم خشک رہیگا ۔ عادل آباد میں سب سے اقل ترین درجہ حرارت 6.4 ریکارڈ کیا گیا جبکہ حیدرآباد میں اقل ترین درجہ حرارت 12.7 ریکارڈ کیا گیا ۔ آروگیہ ورم میں اقل ترین درجہ حرارت 12 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی عادل آباد میں کچھ مقامات پر سردی کی لہر دیکھی گئی ۔ حیدرآباد و اطراف میں صبح کے وقت کہر اور نمی رہیگی ۔ شہر میں اعظم ترین درجہ حرارت 31 ڈگری سلسئیس اور اقل ترین 14 ڈگری سلسئیس کے آس پاس ہوسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT