Tuesday , June 19 2018
Home / شہر کی خبریں / ریاست میں موسم خشک رہیگا ‘ عادل آباد میں سردی کی لہر جاری

ریاست میں موسم خشک رہیگا ‘ عادل آباد میں سردی کی لہر جاری

حیدرآباد 9 جنوری ( سیاست نیوز) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے عادل آباد ضلع میںکچھ مقامات پر شدید سردی کی لہر برقرار رہیگی ۔ محکمہ موسمیات نے یہ بات بتائی ۔ ڈائرکٹر موسمیات نے بتایا کہ آئندہ پانچ دن کے دوران تلنگانہ ‘ ساحلی آندھرا پردیش اور رائلسیما میں خشک موسم برقرار رہے گا ۔ بتایا گیا ہے کہ عادل آباد ضلع میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی شدید سردی کی لہر برقرار رہی تھی ۔ تلنگانہ میں عادل آباد کے مقام پر اقل ترین درجہ حرارت 14.8 ڈگری سلسئیس ریکارڈ کیا گیا ۔ حیدرآباد و اطراف میں صبح کے وقت کہر رہیگا ‘ دن میں مطلع صاف رہے گا ۔ اقل ترین درجہ حرارت 15 اور اعظم ترین 28 ڈگری ہوسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT