Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / ریاست میں موسم خشک رہے گا کل کچھ مقامات پر بوندا باندی ممکن

ریاست میں موسم خشک رہے گا کل کچھ مقامات پر بوندا باندی ممکن

حیدرآباد 8 فبروری ( سیاست نیوز) محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ ریاست میں موسم خشک رہے گا اور 10 فبروری کو ہلکی یا اوسط بارش ہوسکتی ہے ۔ حیدرآباد اور اطراف کے علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہیگا اور درجہ حرارت اعظم ترین 32 ڈگری سلسئیس اور اقل ترین 18 ڈگری سلسئیس کے آس پاس ہوسکتا ہے ۔ اس دوران حیدرآباد میں کل صبح 8.30 بجے سے بعض موقعوں پر ہلکی بوندا باندی ہوئی ۔ حالانکہ یہ صرف کچھ مقامات پر ہوئی تاہم اس سے خشک موسم کا سلسلہ ختم ہوا ۔ کہا گیا ہے کہ شہر میں کچھ مقامات پر بارش یا بالکل ہلکی بوندا باندی سے موسم بھی خوشگوار ہوا ۔ کہا گیا ہے کہ بحیرہ عرب سے جنوب مغرب میں چلنے والی ہواوں کے خلیج بنگال میں پہونچنے کی وجہ سے یہ بوندا باندی ہوئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ان ہواؤں کے اثر سے مطلع ابر آلود ہونے میں مدد ملے گا ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بارش کی وجہ سے رات کے درجہ حرارت میں 2 ڈگری سلسئیس کا اضافہ ہوا تاہم رات کے درجہ حرارت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔ اسکائی میٹ کے بموجب 11 اور 13 فبروری کے مابین بھی ہلکی بوندا باندی ہوسکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT