Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / ریاست میں نئے ڈی جی پی کی تلاش 7 نام مرکز کو روانہ کئے جائینگے ‘ مہیندر ریڈی دوڑ میں آگے

ریاست میں نئے ڈی جی پی کی تلاش 7 نام مرکز کو روانہ کئے جائینگے ‘ مہیندر ریڈی دوڑ میں آگے

حیدرآباد ۔ /22 اکٹوبر (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کے تقرر کیلئے سرگرمیوں میں شدت پیدا کردی گئی اور جلد مرکز کو ریاست کے سینئر پولیس عہدیداروں کی فہرست روانہ کی جائیگی ۔ /12 نومبر کو موجودہ پولیس سربراہ انوراگ شرما وظیفہ پر سبکدوش ہونے کے پیش نظر ریاست کے 7 آئی پی ایس عہدیداروں کے ناموں میں 3 ناموں کو یو پی ایس سی کو بھیجنے کا فیصلہ کئے جانے کی اطلاع ہے ۔ تلنگانہ میں 7 سینئر آئی پی ایس عہدیدار ڈائرکٹر جنرل رتبہ کے ہیں جن میں 1984ء بیاچ کے مسٹر سدیپ لکٹکیہ ، 1985 ء بیاچ کے ڈاکٹر ایش کمار ، 1986 ء کے بیاچ کے الوک پربھاکر شامل ہیں جو مرکزی ڈیپوٹیشن پر ہیں ۔ چنانچہ ریاستی حکومت ریاست میں برسرکار عہدیداروں کو ترجیح دینے کا منصوبہ رکھتی ہے جن میں 1986 ء بیاچ کے مسٹر راجیو ترویدی ، مسٹر ٹی کرشنا پرساد اور موجودہ کمشنر پولیس حیدرآباد ایم مہیندر ریڈی شامل ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ مہیندر ریڈی ڈی جی پی کی دوڑ میں سرفہرست ہیں اور انہیں نیا ڈی جی پی بنایا جاسکتا ہے ۔ واضح رہے کہ چند ماہ قبل مہیندر ریڈی کو ڈائرکٹر جنرل رتبہ پر ترقی دی گئی تھی لیکن ان کا تبادلہ نہ کرکے کمشنر کے عہدہ پر برقرار رکھا گیا ۔ ان کی سرویس 4 سال باقی ہے ۔ 1983 ء بیاچ سے تعلق رکھنے والی شریمتی تیج دیپ کور مینن بھی ڈائرکٹر جنرل رتبہ کی ہے لیکن ان کا نام غور نہیں کئے جانے کی اطلاع ہے ۔

TOPPOPULARRECENT