Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / ریاست میں ویپرو کی 200کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری

ریاست میں ویپرو کی 200کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری

حیدرآباد۔/21 فبروری، ( پی ٹی آئی) تلنگانہ نے آج کہا کہ ویپرو کے شعبہ اشیائے صارفین کی ویپرو کنزیومر کیر یئر نے اس ریاست میں 220 کروڑ روپئے کی سرماہی کاری سے اپنا تیاری اور پیداواری یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مجوزہ یونٹ کی جانب سے ٹائیلٹ صابن اور شخصی استعمال کی دیگر اشیاء تیار کی جائیں گی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ضلع رنگاریڈی کے مہیشورم منڈل میں 40 ایکر اراضی پر یہ پراجکٹ قائم کیا جارہا ہے جس سے 300 راست اور 200 بالواسطہ ملازمتیں فراہم ہوں گی۔ این ایس ایس کے مطابق حیدرآباد کے انٹرنیشنل کنونشن سنٹر میں منعقدہ انفارمیشن ٹکنالوجی کی عالمی کانفرنس کے موقع پر وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ، سکریٹری جئیش رنجن اور ویپرو کمپنی کے ڈائرکٹر رشاد پریم جی نے اس ضمن میں ایک سمجھوتہ پر دستخط کیا۔ علاوہ ازیں حکومت تلنگانہ نے ٹکنالوجی میں رفاقت کیلئے تائیوان کے تاؤیوان کے ساتھ بھی ایک سمجھوتہ کیا۔ اس ضمن میں کے ٹی راما راؤ، جئیش رنجن، تائیوان کمپنی کے بورڈ ڈائرکٹر رابرٹ ہورنگ نے دستخط کیا۔

TOPPOPULARRECENT