Monday , April 23 2018
Home / شہر کی خبریں / ریاست میں پانچ سب جیلیں بند کردی جائیں گی

ریاست میں پانچ سب جیلیں بند کردی جائیں گی

حیدرآباد 5 فبروری ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ میں پانچ سب جیلیں بند کردی جائیں گی کیونکہ یہاں قیدیوں کی تعداد ان کی گنجائش سے کافی کم ہے ۔ ڈائرکٹر جنرل ( محابس و اصلاحی خدمات ) وی کے سنگھ نے کہا کہ محکمہ محابس کی جانب سے جو اصلاحی اور باز آباد کاری خدمات انجام دی جا رہی ہیںاس کے اثرات ملنے شروع ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں جملہ 35 سب جیلیں ہیں ۔ جاریہ سال کے ختم تک ہم مزید تین سب جیلیں بند کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں اور یہاں قیدیوں کی تعداد اور کم ہوجائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ آرمور اور بودھن کی سب جیلیں ‘ نرسم پیٹ اور پرکال کے علاوہ مدھیرا کی سب جیل کو بند کردیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ آرمور سب جیل میں دس قیدیوں کی گنجائش ہے جبکہ یہاں صرف دو قیدی ہیں۔ بودھن سب جیل میں 17 کی گنجائش ہے لیکن یہاں بھی صرف دو قیدی ہیں۔اسی طرح نرسم پیٹ میں 30 کی گنجائش ہے اور صرف سات قیدی ہیں۔ مدھیرا سب جیل میں گنجائش 20 قیدیوں کی ہے جبکہ یہاں صرف 10 قیدی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT