Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / ریاست میں چار اسپورٹس اقامتی اسکولس کے قیام کا فیصلہ

ریاست میں چار اسپورٹس اقامتی اسکولس کے قیام کا فیصلہ

حیدرآباد 9 جون ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ میں نئے تعلیمی سال 2018-19 کے دوران بیک وقت چار اسپورٹس ریزیڈنشیل اسکولس قائم کرنے کا حکومت نے فیصلہ کیا ہے ۔ اسکولس کے قیام کی ذمہ داری محکمہ قبائلی بہبود کو سونپی گئی ہے ۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ مرکزی حکومت نے نئے چار اسپورٹس اسکول کی ریاست کیلئے منظوری دی ہے ۔ ہر اسکول کو کارکرد بنانے فوری ایک ایک کروڑ روپئے جاری کئے گئے ۔ یہ رقومات مرکز کی حکومت کی جانب سے ریاستی حکومت کے اکاونٹس میں جمع کردی گئی ہیں ۔ رقومات کی وصولی کے ساتھ ہی محکمہ قبائلی بہبود نے اسکولس کے قیام کیلئے اقدامات کا آغاز کیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ان اسکولوں کو عادل آباد ، ورنگل ، کھمم اور حیدرآباد کے مضافاتی علاقوں میں قائم کرنے کا ابتداء میں فیصلہ کیا گیا ۔ تاہم اراضیات کی دستیابی ، بنیادی سہولتوں کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا جارہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT