Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / ریاست میں ڈگری کی 1.16 لاکھ نشستوں کی برخواستگی

ریاست میں ڈگری کی 1.16 لاکھ نشستوں کی برخواستگی

25 فیصد سے کم داخلوں پر مختلف سیکشنس ہی ختم ہونے کا امکان ‘ کالج انتظامیہ مخالف
حیدرآباد ۔ 24 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : ریاستی سطح پر 1.16 لاکھ سے زائد ڈگری نشستوں کو برخاست کردیا جارہا ہے کیوں کہ ریاست میں مختلف کورسیس کے تحت بھاری سیٹیں منظور کی گئی تھیں مگر ان میں نصف سیٹیں بھی بھرتی نہیں ہوپا رہی ہیں ۔ سینکڑوں کالجس میں مختص کوٹہ سے نصف سیٹوں پر بھی داخلہ نہ ہونے کی وجہ سے باقاعدہ کلاسیس بھی منعقد نہیں کی جارہی ہیں ۔ اس بات کی اطلاع ہونے پر ریاستی محکمہ اعلیٰ تعلیم کے عہدیداران نے غیر ضروری کورسیس کو برخاست کرنے کا چند دن قبل اعلان کیا تھا ۔ 25 فیصد سے کم سیٹوں پر بھرتی ہونے والے سکشنس کو برخاست کرنے اور اگر کسی کالج کے تمام کورسیس کی سیٹوں پر اسی طرح کی بھرتیاں ہو تو اس کالج کی مسلمہ حیثیت برخاست کرنے کے لیے محکمہ اعلیٰ تعلیم کی جانب سے یونیورسٹیز کو احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ داخلوں کا عمل مکمل ہونے کے بعد تمام کالجس میں داخلوں کی تفصیلات محکمہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرلی ہیں ۔ ان تفصیلات سے واضح ہوا ہے کہ جملہ 2110 سکشنس میں بھی بہت کم داخلہ ہوئے ہیں ۔ جن میں 1,16,625 سیٹوں میں صرف 9,106 سیٹوں پر ہی داخلہ ہوتے ہیں ۔ محکمہ اعلیٰ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ اصول و ضوابط کے مطابق یونیورسٹیز کو ان کورسیس کو برخاست کرنا ہے ۔ دریں اثنا شاتاواہانہ یونیورسٹی نے کالجس کے انتظامیہ کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا ہے ۔ محکمہ اعلیٰ تعلیم نے کالج انتظامیہ کی جانب سے مخالفت ہونے کے باوجود اپنے فیصلہ پر عمل آوری کا مصمم ارادہ کیا ہے ۔ عہدیداران کا کہنا ہے کہ ایک سکشن کے تحت 40 ۔ 60 طلبہ بھی نہ ہوں تو کلاسیس کس طرح چلائی جائیں گی ۔ کم داخلوں کی صورت میں دو تین کالجس آپس میں ضم کرلینے کا مشورہ دیا گیا ہے اور کالجس کے انضمام میں مسائل درپیش ہوں انہیں حل کرنے میں محکمہ اعلیٰ تعلیم تعاون بھی فراہم کرے گا ۔ ریاستی سطح پر 1150 ڈگری کالجس ہیں جن میں جملہ 4.15 لاکھ ڈگری کی سیٹیں ہیں جن میں صرف 2.30 لاکھ سیٹوں پر ہی داخلہ ہورہے ہیں ۔ بقیہ سیٹوں پر داخلے نہیں ہورہے ہیں ۔ محکمہ اعلیٰ تعلیم کے فیصلہ کے مطابق 1.16 لاکھ سیٹیں برخاست کیے جانے کے بعد 28 فیصد سیٹیں ختم ہوجائیں گی ۔ اگر کالجس آپس میں انضمام کرلیں تو بھی 20 فیصد سیٹیں ختم ہوجائیں گی ۔
یونیورسٹیز میں برخواست نشستوں کی تفصیلات
کے یو 48,470 مہاتما گاندھی 10,970
او ۔ یو 26,705 پالمور 9,950
شاتا واہانا 13,690 تلنگانہ 6,840
جملہ 1,16,625

TOPPOPULARRECENT