Saturday , November 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ریاست میں کریم نگر کو سرفہرست بنانے کی منصوبہ بندی

ریاست میں کریم نگر کو سرفہرست بنانے کی منصوبہ بندی

کریم نگر میں وزیرفینانس و سیول سپلائز کا جائزہ اجلاس سے خطاب

کریم نگر ۔ 25 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر کو ساری ریاست میں ہر شعبہ جات میں سرفہرست لانے کیلئے ہم سبھی کو مل کر کوشش کرنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیرفینانس ایٹالہ راجندر نے کیا۔ وہ ضلع کریم نگر کی تقسیم کے بعد پیر کی شام کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں پہلی مرتبہ ضلع میں روبہ عمل ترقیاتی پروگرام کی عمل آوری پر اجلاس  منعقد کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح متحدہ کوشش سے تلنگانہ حاصل ہوا ہے اسی طرح متحدہ کوشش اور جدوجہد سے سنہرا تلنگانہ ہمیں حاصل کرنا ہے۔ نیز کریم نگر کی ترقی میں بھی سب کو مل جل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے عوام کے مسائل کی یکسوئی کرنے عہدیداروں کو حکم دیا۔ کوئی بھی شکایت لے کر آنے اسے دوسری بار دفتر آنے کی ضرورت محسوس نہ ہو تاکہ عوام کو حکومت کی بہترین کارکردگی اور قیادت پر اعتماد پیدا ہو۔ اس موقع پر چپہ ڈنڈی اسمبلی حلقہ گنگادھر چپہ ڈنڈی تحصیلدار کے تعلق سے رکن اسمبلی بوڈگے شوبھا نے بتایا کہ وہ کام نہیں کررہے ہیں۔ ان کی تساہلی کی وجہ ہماری بدنامی ہورہی ہے۔ اس لئے ان کا تبادلہ کردیا جائے۔ ڈھائی کروڑ روپئے خرچ کرکے کوم پلی تالاب سے کونڈگٹو کو پینے کے پانی کی اسکیم کی عمل آوری نہیں ہورہی ہے۔ غیرمعیاری پائپ لائنس اور غیرمعیاری تعمیری کام کی جانچ کے بغیر آر ڈبلیو ایس ای ای پرکاش راؤ کنٹراکٹر کے بل ادا کردیئے ہیں۔ اپنی جان کی قربانی دینے والے پولیس ملازمین کے افراد خاندان کی کریم نگر آر ڈی او چندراشیکھر مدد نہیں کررہے ہیں۔ ان کی تساہلی میرے لئے انتہائی پریشانی کا باعث ہے۔ ماناکنڈور رکن اسمبلی سوسائٹی چیرمین سامتی بال کشن کو ارکان اسمبلی سے زیادہ کنٹراکٹرس سے ہمدردی ہے۔ میرے اسمبلی حلقہ میں سڑکوں سے متعلق ایک بھی تعمیری کام نہیں ہوا ہے۔ ایٹالہ راجندر نے تمام ٹنڈرس منسوخ کرنے کا انہیں مشورہ دیا۔ اقامتی اسکول ہاسٹل میں شام کے وقت عہدیدار ڈیوٹی انجام نہیں دے رہے ہیں۔ حاضری رجسٹر میں دستخط برابر کررہے ہیں۔ تماپور تحصیلدار آفس کیلئے اسکول کی عمارت نہ لینے کی انہوں نے اپیل کی۔ وزیرایٹالہ راجندر نے انہیں منظوری دے دی۔ رکن اسمبلی کریم نگر گنگولہ کملاکر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کریم نگر میں لوئیر مانیر ڈیم کو ایک عالیشان سیاحتی مرکز بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ریت کی غیرمجاز منتقلی کو فوری روک دیں۔ سرفراز احمد کلکٹر نے درخواست کی کہ کریم نگر حلقہ اسمبلی کے دلتوں کو تین ایکڑ اراضی دی جائے۔ حسن آباد ایم ایل اے ستیش بابو نے کہا کہ کریم نگر ضلع تقسیم کے بعد دل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس ضلع کو ایک مثالی ضلع بنانا چاہئے۔ کریم نگر میئر سردار رویندر سنگھ نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کی تقریباً سات لاکھ  آبادی ہے اور مستقر میں چار لاکھ آبادی ہے۔ کریم نگر کو اسمارٹ سٹی بنانے کیلئے سب کا تعاون ضروری ہے۔ انہوں نے کریم نگر میں لاوارث نعشوں کی منتقلی کیلئے ایک گاڑی فراہم نے کی درخواست کی۔ ایٹالہ راجندر نے وعدہ کیا کہ گاڑی بہت جلد فراہم کی جائے گی۔ اس جائزہ اجلاس میں ضلع پریشد چیرپرسن تلااوما، ایم ایل سی بھانو پرساد، کلکٹر سرفراز احمد، جوائنٹ کلکٹر بدری سرینواس، ئیکواب چیرمین کونڈری رویندر راؤ، ڈی سی ایم ایس صدر سریندر ریڈی شریک تھے۔ آخر میں ایٹالہ راجندر نے سختی کے ساتھ احکامات جاری کئے کہ سرکاری دواخانوں، مدارس اور ہاسٹلس میں بنیادی سہولتیں ہونا ضروری ہے۔ فنڈس کی کوئی کمی نہیں ہے۔ سست، کاہل عہدیداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT