Tuesday , April 24 2018
Home / Top Stories / ریاست میں گرج چمک ‘ تیز ہواوں اور بارش کا امکان

ریاست میں گرج چمک ‘ تیز ہواوں اور بارش کا امکان

حیدرآباد 7 اپریل ( سیاست نیوز ) محکمہ موسمیات نے آج خبردار کیا ہے کہ تلنگانہ کے تمام اضلاع میں کچھ مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک ہوسکتی ہے ۔ محکمہ نے بتایا کہ گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے اوسط بارش کچھ مقامات پر ہوسکتی ہے ۔ حیدرآباد اور اطراف میں مطلع صبح کے وقت جزوی طور پر ابر آلود ہوسکتا ہے اور دو پہر تک عام طور پر ابر آلود ہوسکتا ہے ۔ اس کے علاوہ شام کے وقت ہلکی بارش یا گرج چمک اور ہوائیں چل سکتی ہیں۔ درجہ حرارت اعظم ترین 36 ڈگری سلسئیس اور اقل ترین 23 ڈگری سلسئیس کے آس پاس ہوسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT