Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / ریاست میں 18جنوری سے عادی مجرمین کا سروے

ریاست میں 18جنوری سے عادی مجرمین کا سروے

حیدرآباد16جنوری (یواین آئی ) تلنگانہ میں عادی مجرمین کے سروے کیلئے پولیس تیا رہے ۔ 18جنوری سے عادی مجرمین کی تفصیلات حاصل کی جائیں گی۔پولیس کے بموجب سروے سے ملنے والی معلومات سے جرائم کی جانچ میں آسانی ہوسکے گی۔قبل ازیں حیدرآباد میں سروے کیا جاچکا ہے تاہم اب اس میں توسیع کی جائیگی ۔پولیس ریکارڈس کے مطابق زمرہ واری بنیاد پر عادی مجرمین کی فہرست تیار کی جائیگی ۔چوری، ڈکیتی ،ڈاکہ زنی ،اغوا،معاشی جرائم ،دھوکہ دہی اور دیگر جرائم میں ملوث مجرمین کی فہرست تیار کی جائیگی ۔ ریکارڈ ز کے مطابق ان مجرمین کا پتہ حاصل کرکے ان کے گھر جاکر ان کے خاندان کی تفصیلات ، تازہ تصویر حاصل کی جائیگی اور ان تفصیلات کو آن لائن کیا جائیگا۔

TOPPOPULARRECENT