Wednesday , September 26 2018
Home / شہر کی خبریں / ریاست میں 22 تا 29 جنوری شیروںکی گنتی

ریاست میں 22 تا 29 جنوری شیروںکی گنتی

حیدرآباد 6 جنوری ( پی ٹی آئی ) محکمہ جنگلات تلنگانہ نے آج والینٹرس کا ایک اجلاس طلب کیا جو ریاست میں قومی سطح پر ہونے والی شیروں کی گنتی کے کام میں حصہ لیں گے ۔ ووٹوں کی گنتی کا عمل 22 جنوری سے شروع ہوگا اور 29 جنوری تک جاری رہے گا ۔ یہ کام سارے ملک میں ایک ساتھ ہوگا ۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ ہر چار سال میں ایک مرتبہ قومی سطح پر شیروں کی گنتی کا کام انجام دیا جاتا ہے ۔ ریاستی حکومت کے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آج کے اجلاس میں والینٹرس کو انہیں دی جانے والی ذمہ داریوں سے واقف کروایا گیا ۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ والینٹرس محکمہ جنگلات کے عملہ کو شیروں کی گنتی کے کام میں مدد فراہم کرینگے ۔

TOPPOPULARRECENT