Wednesday , June 20 2018
Home / جرائم و حادثات / ریاست میں 93 کروڑ روپئے ضبط

ریاست میں 93 کروڑ روپئے ضبط

حیدرآباد 13اپریل (پی ٹی آئی ) سرکاری ذرائع نے کہا کہ آندھرا پردیش میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ کرتے ہوئے تاحال 93 کروڑ روپئے کی خطیر غیر محسوب رقم ضبط کرلی گئی ہے۔ 93 کروڑ روپئے نقد کے علاوہ حکام نے انتخابی ضابطہ نافذ ہونے کے بعد سے تاحال سونا ، چاندی، شراب ،سیل فون الیکٹرانک اشیاء وغیرہ جیسے کئی اشیاء کو ضبط کیا ہے ۔ الیکشن کمیشن پہلے ہی آندھرا پردیش کی مصارف کے طور پر حساس ریاست کی حیثیت سے نشاندہی کی ہے ۔ تلنگانہ میں 17 لوک سبھا اور 119 اسمبلی حلقوں میں 30اپریل کو رائے دہی مقرر ہے جبکہ سیما آندھرا کے 25 لوک سبھا اور 175 اسمبلی حلقوں میں رائے دہندے 7 مئی کو اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT