Tuesday , June 19 2018
Home / شہر کی خبریں / ریاست کو فاضل برقی کا حامل بنانے بی ایچ ای ایل سے معاملت

ریاست کو فاضل برقی کا حامل بنانے بی ایچ ای ایل سے معاملت

حیدرآباد ۔ 23 ۔ ستمبر : ( این ایس ایس ) : تلنگانہ کو آئندہ تین سال میں فاضل برقی کی حامل ریاست بنانے کے مقصد سے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج صدر نشین بی ایچ ای ایل مسٹر بی پی راؤ کی درخواست سے اتفاق کرلیا ۔اس کے تحت EPC ( انجینئرنگ ، پروکیورمنٹ ، کنسٹرکشن ) کی اساس پر کتہ گوڑم سے 800 میگاواٹ اور منوگورو سے 1080 میگاواٹ برقی فراہم کی جائے گی ۔ بی پی راؤ نے ڈائرکٹر پاور اے سبوتھی ، گوپال کرشنن اور سری رام ایگزیکٹیو ڈائرکٹرس کے ہمراہ سکریٹریٹ میں آج چیف منسٹر سے ملاقات کی ۔ چیف منسٹر نے تلنگانہ ریاست جینکو کے سی ایم ڈی کو ہدایت دی ہے کہ وہ آئندہ تین سال میں 6000 میگاواٹ برقی کی پیداوار یقینی بنائے تاکہ ریاست کو اس شعبہ میں فاضل برقی تیار کا موقف حاصل ہوجائے ۔ ضرورت پڑنے پر بی ایچ ای ایل کے ساتھ پراڈکٹس شروع کئے جاسکتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT