ریاست کی بہبود کیلئے جگن کو ووٹ دینے شرمیلا کی اپیل

حیدرآباد 20 مارچ (آئی این این )وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی لیڈر اور جگن کی بہن شرمیلا نے آج عوام سے اپیل کی کہ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے کانگریس کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے اور ریاست کی بہبود کیلئے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کیا ہے ۔ تلگودیشم اور کانگریس پھوٹ ڈالو کی سیاست پر گامزن ہے اس لئے جگن کو کامیاب بناکر ریاست کی بہبود کو یقینی بنایا جائے ۔ وہ آج یہاں ضلع نیلور کے کاویلی مقام پر جلسہ عام سے خطاب کررہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی تقسیم عوام الناس کی مرضی کے خلاف ہوئی ہے اس لئے جگن کے ہاتھ مضبوط کئے جائیں۔تا کہ ریاست کو متحد رکھتے ہوئے ترقی دی جاسکے ۔

TOPPOPULARRECENT