Friday , April 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ریاست کے تمام طبقات کی ترقی کیلئے اقدامات جاری،رکن اسمبلی وٹھل ریڈی کا خطاب

ریاست کے تمام طبقات کی ترقی کیلئے اقدامات جاری،رکن اسمبلی وٹھل ریڈی کا خطاب

مدہول /9 نو مبر ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز ) ریاست تلنگانہ کے تمام طبقات کے ساتھ ریاستی حکو مت مساویانہ سلوک کر تے ہوئے سب کی ترقی کیلئے عملی طور پر اقدامات کر رہی ہے کسی بھی قوم کو پسماندہ رکھ کر ریاست کی ترقی ممکن نہیں وزیراعلی مسٹر کے چندر شیکھر رائو نے با لخصوص میناریٹیز کیلئے قابل ستائش اقدامات کررہے ہیں اس بات کااظہار مسٹر جی وٹھل ریڈی رکن اسمبلی مدہول نے بذریعہ فون اخباری نمائندوں سے کیا انہوں نے کہاکہ تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں وزیر اعلی نے جو مسلمانوںکے لئے جو اعلانات کئے ہیں وہ تاریخ کے صفوں میں راقم کی جا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ با لخصوص اردو کیلئے 31 اضلاع میں 62 مترجمین کا تقرر عمل میںلا نے کا پر زور اعلان کیا اور واضح رہے کہ 60 دن کے اندر متر جمین کے تقررات کر تے ہوئے تمام محکمہ جات جہاں پر عوام کا رابط ہو تا ہے ایسی جگہ پر اردو متر جم کا تقرر کیا جائے گا۔ میناریٹیز اقامتی انگلش میڈیم جس کے ذریعہ میناریٹیز طلباء تعلیم حاصل کر تے ہوئے ترقی کی راہ پر گا مزن ہو سکتے ہیں اسی طرح شادی مبارک اور امام و موذنین کو 1500 روپئے عطیات دئیے جارہے ہیں جو قابل ستائش ہیں انہوں نے کہاکہ تمام ریاست کے سیلف فینانس کالجسس چل رہے ہیں وہاں پر لکچررس کا تقرر کر نے کا مسٹر کے چندر شیکھر رائو نے اعلان کر دیا نیز بے روز گار مسلم نوجوانوں کو راست طور پر لونس کی اجرائی عمل میںلائی جائے گی۔ انہوں نے اعلانات کئے انہوں نے کہاکہ کے چندر شیکھر رائو مسلمانوںکے ہمدرد ہیں اور ان کے ذہن میں تلنگانہ تحریک کے دوران یہ بات ذہن نشین تھی کہ کس طرح مسلمانوںکو ترقی کی راہ پر لایا جاسکتا ہے ، انہوں نے تمام سیل فینانس گور نمنٹ کالجسس کو لکچررس کا تقرر کر نے کے احکامات جاری کر دئیے ۔

TOPPOPULARRECENT