Monday , November 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ریاست کے تمام طبقات کی ترقی کیلئے کئی اسکیمات روبہ عمل

ریاست کے تمام طبقات کی ترقی کیلئے کئی اسکیمات روبہ عمل

شادنگر میں شادی مبارک اسکیم کے چیکس کی تقسیم ، ریاستی وزیر مہیندر ریڈی کا خطاب
شادنگر /14 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) انتخابات میں عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے علاوہ مزید منفرد اسکیمات کو تلنگانہ حکومت بالخصوص چیف منسٹر کے سی آر روبعمل لارہے ہیں ۔ غریب و مستحق افراد خاندان میں تنہا خواتین کو ماہانہ ایک ہزار روپئے وظیفہ فراہم کیا جارہا ہے ۔ شادی مبارک و کلیان لکشمی کے تحت سابقہ میں 51 ہزار روپئے دئے جاتے تھے ۔ لیکن تلنگانہ حکومت نے شادی مبارک اور کلیان لکشمی کی رقم میں اضافہ کیا ہے ۔ تلنگانہ حکومت ہر ایک طبقہ کو ترقی فراہم کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے ۔ ان خیالات کا ا ظہار تلنگانہ ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ مہیندر ریڈی نے شادنگر آئی بی گیسٹ ہاوز میں شادی مبارک و کلیان لکشمی اسکیم کے تحت منظورہ رقم کے چیکس تقسیم کے موقع پر منعقدہ پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ ریاستی وزیر مہیندر ریڈی نے لڑکی کے والدین کو منظورہ چیکس حوالے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تلنگانہ حکومت ریاست کے تمام طبقات کو ترقی فراہم کرنے کیلئے مختلف اسکیمات کو روبعمل لارہی ہے ۔ بی سی طبقہ کیلئے 4 ہزار کروڑ کا بجٹ مختص کیا ہے ۔ تلنگانہ حکومت نے ہریتا ہارم پروگرام کے ضمن میں ضلع رنگاریڈی میں ایک کروڑ 70 لاکھ پودے لگانے کا منصوبہ کیا ہے ۔ شجرکاری کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی نگہداشت پر بھی ہر ایک شہری توجہ دینے پر زور دیا ۔ آج کی جانے والی شجرکاری آئندہ آنے والی نسل کیلئے کافی فائدہ مند ہوگی ۔ تلنگانہ ریاست وزیر مہیندر ریڈی اور رکن اسمبلی انجیا یادو کی عبدالرب جامی ، قاضی سید مقتدر علی صدر قاضی شادنگر نے شال پوشی اور گلپوشی کی ۔ بعد ازاں تلنگانہ ریاستی وزیر مہیندر نے فرخنگر منڈل کے موضع مغل گڈہ میں واقع کستوربا گاندھی اسکول میں ہریتا ہارم پروگرام کے تحت شجرکاری کی ۔ ریاستی وزیر رکن اسمبلی اور اسکولی طلبہ نے شجرکاری پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے پودے لگائے ۔ قبل ازاں ریاستی وزیر مہیندر ریڈی نے کتور منڈل کے موضع ملاپور میں 33/11 کے وی برقی سب ا سٹیشن کا افتتاح کیا ۔ ریاستی وزیر مہیندر ریڈی سے شادنگر آئی بی گیسٹ ہاوز میں ملاقات کرتے ہوئے تحریری یادداشت حوالے کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ موضع گناپور کو گرام پنچایت کا درجہ دیا جائے ۔ ایم پی ٹی سی رکن ویلچرلہ نرسمہا ریڈی کی قیادت میں موضع کی عوام نے وزیر مہیندر ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ویجرلہ موضع میں واقع سروے نمبر 33/17 میں 10 ایکڑ 19 گنٹہ سرکاری اراضی کو غیر قانونی طریقہ سے خرید و فروخت ہوگئی اور دوسروں کے قبضہ میں فی الحال ہے ۔ مذکورہ سرکاری اراضی کا تحفظ کرتے ہوئے سرکاری اراضی واپس حاصل کرتے ہوئے مذکورہ اراضی پر ڈبل بیڈرومس یا پھر سرکاری دفاتر کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ مذکورہ اراضی کے متعلق دی گئی یادادشت پر تلنگانہ وزیر مہیندر ریڈی نے فرخنگر منڈل تحصیلدار کے حوالے کرتے ہوئے فوری کارروائی کرنے پر زور دیا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی وائی انجیا یادو تحصیلدار راما راؤ ، میونسپل کمشنر شرت چندرا ، کے علاوہ رینیو ملازمین اور بلدیہ کے ملازمین کے علاوہ مقامی سیاسی قائدین اور مقامی عوام موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT