Friday , January 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ریاست کے تمام مستحقین کو فوڈ سیکوریٹی کارڈز کی منظوری

ریاست کے تمام مستحقین کو فوڈ سیکوریٹی کارڈز کی منظوری

کریم نگر /29 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست کے تمام اہل غریب کو فوڈ سیکوریٹی کارڈس وظیفہ جات کی منظوری کی جائے گی ۔ ریاستی محکمہ فینانس و سیول سپلائی کے وزیر ایٹالہ راجندر نے پیر کی شام کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں تحصیلداران ایم پی ڈاوز کے ساتھ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عہدیداران تنقیح کے وقت انسانیت

کریم نگر /29 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست کے تمام اہل غریب کو فوڈ سیکوریٹی کارڈس وظیفہ جات کی منظوری کی جائے گی ۔ ریاستی محکمہ فینانس و سیول سپلائی کے وزیر ایٹالہ راجندر نے پیر کی شام کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں تحصیلداران ایم پی ڈاوز کے ساتھ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عہدیداران تنقیح کے وقت انسانیت کے ناطے سے سونچ سمجھ کر وظیفہ جات و فوڈ سیکوریٹی کارڈس کی منظوری کریں ۔ مقامی سطح پر جانچ کے مطابق دشواریوں کو دور کرنے کیلئے اور اس کی یکسوئی کیلئے گائیڈ لائینس و رہنمایانہ اصول دئیں جائیں گے ۔ موجودہ طور پر موجود گائیڈ لائینس مرکزی حکومت اور متحدہ آندھراپردیش ریاست کے وقت جاری کردہ ہیں ۔ ایک ہی اہل درخواست گذار کا نقصان نہ ہو تمام مستحقین کو سرکاری اسکیمات فارہم کئے جائیں گے ۔ فوڈ سیکوریٹی کارڈس پر وزراء کی سب کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق گائیڈ لائینس جاری کئے جئائیں ۔ گذشتہ میں متحدہ ریاست کے نام کے کارڈس کی جگہ میں تلنگانہ حکومت کے نام پر نئے کارڈس جاری کرنے کیلئے یہ کثرت کی جارہی ہے ۔ ریاست میں 3 کرؤر 11 لاکھ راشن کارڈس ہونے پر نقلی ، بوگس ، راشن کارڈس کو روکے جانے پر 2 کروڑ 50 لاکھ کارڈس باقی ہیں ۔ تحصیلداران و ایم پی ڈی اوز اپنے اختیار تمیئ سے استفادہ کرتے ہوئے کارڈس و وظیفہ جات کو منظور کریں ۔ ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے کہا کہ ضلع میں اب تک 4 لاکھ 65 ہزار 259 وظیفہ کی درخواستیں موصول ہونے پر 2 لاکھ 15 ہزار درخواستوں کی جانچ کی گئی 30 اکٹوبر تک ماباقی درخواستوں کی جانچ مکمل کی جائے گی ۔ شہری علاقوں میں یکم نومبر تا 7 نومبر تک درخواستیں قبول کی جائیں گی ۔ 8 نومبر تا 15 نومبر تک درخواستوں کی جانچ مکمل کی جائے گی ۔ اس پروگرام میں ضلع پریشد چیرمین تولا اوما ، مجلس بلدیہ کریم نگر میر سردار رویندر سنگھ کریم نگر رکن اسمبلی گنگولا کملاکر دھرم پوری رکن اسمبلی کے ایشور ، چپہ ڈنڈی رکن اسمبلی بی شوبھا ، حسن آباد اسمبلی ستیش بابو راماگنڈم رکن اسمبلی ایس ستیہ نارائنا منتھنی رکن اسمبلی پی مدھو پداپلی رکن اسمبلی منوہر ریڈی و دیگر نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT