Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / ریاست کے شہری علاقوں میں 6 گھنٹے برقی کٹوتی

ریاست کے شہری علاقوں میں 6 گھنٹے برقی کٹوتی

اضلاع میں 10 تا 12 گھنٹے کٹوتی کا فیصلہ ، ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل

اضلاع میں 10 تا 12 گھنٹے کٹوتی کا فیصلہ ، ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل
حیدرآباد ۔ 4 ۔ جولائی : ( ایجنسیز ) : تلنگانہ میں برقی بحران بدترین ہوچکا ہے جب کہ برقی کی زائد طلب کے کوئی متبادل انتظامات ہنوز نہیں کئے گئے ۔ شہری علاقوں میں برقی کٹوتی 6 گھنٹے کی جارہی ہے اور برقی حکام نے شہر کے مضافات اور اضلاع میں برقی کٹوتی کو 10 تا 12 گھنٹے کردینے کا فیصلہ کیا ہے اور زرعی شعبہ میں مفت برقی سربراہی کو 7 گھنٹوں سے گھٹا کر 6 گھنٹے کردینے کا فیصلہ بھی کیا ہے ۔ ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل عہدیداروں نے بتایا کہ ریاست میں شدید گرمی کی لہر کے سبب گھریلو شعبہ میں برقی کے استعمال میں اضافہ درج ہوا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ زرعی شعبہ میں برقی کے استعمال میں اچانک اضافہ پر برقی حکام کے لیے دونوں شہروں اور اضلاع میں برقی کٹوتی وقت میں اضافہ کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا ۔ آندھرا پردیش میں شہروں میں برقی کٹوتی ، 3 گھنٹوں کے لیے کی جارہی ہے برقی کی صورتحال تلنگانہ کے مقابل بہتر بتائی گئی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT