Thursday , July 19 2018
Home / شہر کی خبریں / ریاست کے عوام ،جگن کے اصلی چہرہ سے واقف : نارائنا

ریاست کے عوام ،جگن کے اصلی چہرہ سے واقف : نارائنا

حیدرآباد۔/6 فبروری، ( سیاست نیوز) وزیر بلدی نظم و نسق و شہری ترقیات ریاست آندھرا پردیش مسٹر ناارائنا نے پرزور الفاظ میں کہا کہ ریاست آندھرا پردیش کو مرکز سے منصفانہ طور پر حاصل ہونے والے فنڈز کیلئے حکومت آندھرا پردیش مرکز کے ساتھ اپنی جدوجہد کو جاری رکھے گی۔ آج اخباری نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ بی جے پی کے ساتھ مفاہمت جاری رکھنے یا نہ رکھنے کے تعلق سے عوامی رائے حاصل کرکے کوئی قطعی فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے وائی ایس ار کانگریس پراٹی صدر و و قائد اپوزیشن آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ ( وائی ایس جگن موہن ریڈی ) کیا بات کررہے ہیں وہ خود سمجھنے سے قاصر ہیں۔ وہ حقائق سے واقفیت حاصل کئے بغیر پارٹی کے بعض قائدین کے کہنے کے مطابق حقیقت سے بعید باتیں کررہے ہیں۔ لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ ریاست آندھرا پردیش کے عوام مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کے اصلی چہرہ سے واقف ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے مسٹر جگن موہن ریڈی حکومت کے خلاف یا مسٹر چندرا بابو نائیڈو کے خلاف خواہ کچھ بھی کہیں ان باتوں پر یقین کرنے والے نہیں ہیں۔ وزیر بلدی نظم و نسق مسٹر نارائنا نے صدر وائی ایس جگن موہن ریڈی پر اپنی شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر جگن موہن ریڈی پرجا سنکلپ کے نام پر پدیاترا کرتے ہوئے غلط بیان بازی و غلط تشہیر کے ذریعہ عوام کو غلط باور کروارہے ہیں۔ وزیر موصوف نے پرزور الفاظ میں کہا کہ خود ریاست کے عوام آئندہ انتخابات میں مسٹر جگن موہن ریڈی کو بہتر سبق سکھائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT