Friday , September 21 2018
Home / سیاسیات / ریاست گیر’’ وکاس یاترا‘‘ شروع کرنے وسندھرا راجے کا اعلان

ریاست گیر’’ وکاس یاترا‘‘ شروع کرنے وسندھرا راجے کا اعلان

جئے پور ۔21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)راجستھان چیف منسٹر وسندھراراجے نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ماہ ریاست تمام 200اسمبلی حلقہ جات میں ’’وکاس یاترا ‘‘ کی شروعات کرینگی۔ریاستی وزیر گجیندر سنگھ کھمسر نے کہا کہ چیف منسٹر وسندھرا راجے کی صدرات میں منقعدہ کابینی اجلاس میں فیصلہ لیا گیا ہے کہ آئندہ ماہ 15اپریل سے پوری ریاست میں’’ڈیولپمنٹ ٹو ر کا آغاز کیا جائگا جس کے دوران ریاست کے تمام 200اسمبلی حلقہ جات کا احاطہ کیاجائگا۔انہوںنے کہا کہ اس یاترا کاآغاز قبائلی غلبہ والے علاقے اُدے پور سے کیا جائگا جہاں بی قائدین بی جے پی حکومت کے ترقیاتی کاموںسے عوام کو واقف کرائنگے۔اس یاترا میں مقامی بی جے پی اراکین اسمبلی اوراور رکن پارلیمنٹ حصلہ لیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وکاس یاترا کا اختتام جولائی میںعمل میں آئگا۔

TOPPOPULARRECENT