Tuesday , November 21 2017
Home / Top Stories / ریاض میں مہیب آتشزدگی 10 افراد ہلاک

ریاض میں مہیب آتشزدگی 10 افراد ہلاک

ریاض 15 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک کارپینٹر شاپ میں آگ لگنے کی وجہ سے 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ سعودی سیول ڈیفنس نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ یہ آگ کل رات دیر گئے لگی تھی جس میں دیگر تین افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ سیول ڈیفنس نے اپنے ٹوئیٹر پر ایک پوسٹ میں کہا کہ آتشزدگی میں ہلاک ہونے والوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔ ویڈیو فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ آتش فرو عملہ ایک ویر ہاوز میں لگی آگ پر قابو پانے کی جدوجہد میں مصروف ہے ۔ یہ واقعہ ریاض کے البدر علاقہ میں پیش آیا ۔ مزید تفصیلات کا ابھی علم نہیں ہوسکا ہے ۔ ابھی تک آگ لگنے کی وجہ کا بھی علم نہیں ہوسکا ہے ۔ سیول ڈیفنس نے اپنے ٹوئیٹر پر جو تصاویر پیش کی ہیں ان میں بھاری آگ دکھائی گئی ہے اور شعلے کافی بلند دیکھے گئے ہیں۔
کہا گیا ہے کہ آتش فرو عملہ کو رات بھر آگ پر قابو پانے کیلئے جدوجہد کرنی پڑی ۔

 

Top Stories

TOPPOPULARRECENT