Wednesday , December 19 2018

ریاض پر بالسٹک میزائل حملہ کی امریکہ نے مذمت کی

واشنگٹن۔ 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر کئے گئے بالسٹک میزائل حملہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس حملہ سے علاقائی سکیورٹی کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ سعودی عرب کا دعویٰ ہے کہ میزائل حملہ یمن سے ایران کی حمایت والے حوثی باغیوں نے کیا ہے۔ یاد رہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں حوثیوں کے خلاف فوجی کارروائی کا سلسلہ گزشتہ تین سال سے جاری ہے۔ کل داغے گئے بالسٹک میزائل کو سعودی عرب نے مار گرایا۔

TOPPOPULARRECENT