Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / ریان اسکول کے دو عہدیدار گرفتار ثبوت مٹانے کی کوشش

ریان اسکول کے دو عہدیدار گرفتار ثبوت مٹانے کی کوشش

گرگاؤں؍ نئی دہلی ۔11 ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام ) ریان انٹرنیشنل اسکول کے دو اعلیٰ عہدیداروں کو 7 سالہ طالب علم کے کیمپس میں بہیمانہ قتل کے سلسلے میں پوچھ تاچھ کیلئے حراست میں لیا گیا ہے۔ مہلوک کے والد سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع ہوئے ۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ جرم کے مقام پر ثبوت کو مٹانے کی کوشش کی گئی اور کہا کہ خاطیوں کو کیفرکردار تک پہونچایا جائے گا ۔ ریان انٹرنیشنل گروپ کے سی ای او پنٹو اور اُن کے والدین جو بانیوں میں ہے بمبئی ہائیکورٹ سے رجوع ہوکر ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی ۔ آج نوئیڈا اور گریٹر نوائیڈا کی برانچس کے باہر احتجاجی مظاہرے جاری رہے وہ اپنے بچوں کے تحفظ کی طمانیت کا مطالبہ کررہے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT