Tuesday , September 18 2018
Home / ہندوستان / ریاگنگ کیس تین طلباء کیخلاف ایف آئی آر

ریاگنگ کیس تین طلباء کیخلاف ایف آئی آر

گوالیار ۔ 26 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پولیس نے آج بہار کے وزیر امداد باہمی جئے کمار سنگھ کے فرزند آدرش سنگھ کی جانب سے مبینہ ریاگنگ کا شکار ہونے کے بعد خودکشی کی کوشش کے سلسلے میں یہاں واقعہ باوقار سندھیا اسکول کے تین طلباء اور دو اسٹاف ممبرس کے خلاف ایف آئی آر درج رجسٹر کرلی ہے ۔ اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس محمد یوسف قریشی نے نیوز ا

گوالیار ۔ 26 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پولیس نے آج بہار کے وزیر امداد باہمی جئے کمار سنگھ کے فرزند آدرش سنگھ کی جانب سے مبینہ ریاگنگ کا شکار ہونے کے بعد خودکشی کی کوشش کے سلسلے میں یہاں واقعہ باوقار سندھیا اسکول کے تین طلباء اور دو اسٹاف ممبرس کے خلاف ایف آئی آر درج رجسٹر کرلی ہے ۔ اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس محمد یوسف قریشی نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ یہ ایف آئی آر نابالغ لڑکوں ، ریزیڈنٹ ٹیوٹر ارپن سونی اور ہاؤس ماسٹر پرمپریت گریوال کیخلاف درج کئے گئے ۔ 14 سالہ آدرش 20 اگست کو ریسیڈنشیل اسکول کے اپنے ہاسٹل روم میں نیم بیہوشی کی حالت میں پایا گیا تھا ۔ اُسے علاج کیلئے خانگی اسپتال سے رجوع کیا گیا اور جب اُس کی حالت بگڑنے لگی تو اُسے نئی دہلی کے اپالو ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ اس معاملہ کا سنجیدگی سے نوٹ لیتے ہوئے ضلع کلکٹر پی نرہری نے تحقیقات کا حکم دیا جو سب ڈیویژنل مجسٹریٹ ایس سکسینہ کریں گے ۔ ایس ایس پی سنتوش کمار سنگھ نے بھی اے ایس پی قریشی کو علحدہ انکوائری منعقد کرنے کی ہدایت دی ، بالخصوص ریاگنگ کے پہلو کا جائزہ لیا جائیگا۔

TOPPOPULARRECENT